آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کے بعد جوتے سے شراب پینے کی روایت کو زندہ رکھنے کے لئے آسٹریلیائی کھلاڑی پوری لگن اور محنت سے ٹورنامنٹ میں طاقت جھونک رہے ہیں۔
ایسے میں ایک کھلاڑی نے کہا ہے کہ اگر اس کی ٹیم اس مرتبہ خطاب جیتے گی تو وہ جوتے سے شراب پئیں گے۔ یہ کھلاڑی کنگس الیون پنجاب کے اینڈریو ٹائی ہیں۔
بتادیں کہ آسٹریلیا میں کوئی کامیابی ملنے پر جوتے سے شیمپین پینے کا رواج ہے۔اسی کو دیکھتے ہوئے ٹائی نے یہ وعدہ کیا ہے۔
کنگس الیون پنجاب کی ویب سائٹ کو ٹائی نے بتایا کہ میں اس روایت سے متعلق غور کروں گا اور ممکن ہے کہ اگر ہم رواں برس آئی پی ایل کا خطاب جیتتے ہیں تو ایسا کریں گے۔
فارمولہ ون ڈرائیور ڈینیل ریکیارڈو نے جوتے سے شراب پینے کو کافی مشہور کیا ہے۔ وہ جب بھی ریس جیتے ہیں تو ایسا ہی کرتے ہیں۔
جوتے سے شراب پینے کی روایت ہیڈ ہیوج کے ذریعہ شروع کرنے کی معلومات ملتی ہے۔ اس کے تحت شیمپین کو دائیں پاؤں کے جوتے میں ڈالا جاتا ہے اور پھر پوری شراب پی لی جاتی ہے۔