اسلام آباد: پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے درمیان چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انضمام الحق کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ان پر مفادات کے تصادم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ٹویٹ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ کیے گئے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی اپنی رپورٹ اور کوئی بھی سفارشات پی سی بی انتظامیہ کو جلد پیش کرے گی۔
-
Pakistan Cricket Board (PCB) has set up a five-member fact-finding committee to investigate allegations in respect of conflict of interest reported in the media pertaining to the team selection process.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The committee will submit its report and any recommendations to the PCB…
">Pakistan Cricket Board (PCB) has set up a five-member fact-finding committee to investigate allegations in respect of conflict of interest reported in the media pertaining to the team selection process.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30, 2023
The committee will submit its report and any recommendations to the PCB…Pakistan Cricket Board (PCB) has set up a five-member fact-finding committee to investigate allegations in respect of conflict of interest reported in the media pertaining to the team selection process.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30, 2023
The committee will submit its report and any recommendations to the PCB…
ایک پاکستانی میڈیا چینل میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے استعفے کی تصدیق کی اور کہا کہ جب مجھ پر الزامات لگے تو میں نے بورڈ سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کوئی شک ہے تو اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔ جس کے بعد بورڈ نے مجھے بتایا کہ ہم نے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے۔ تو میں نے بہتر سمجھا کی تحقیقیات مکمل ہونے تک مستعفی ہوجاتا ہوں اور تمام چیزیں واضح ہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ دوبارہ بیٹھ جاؤں گا لیکن تب تک ہمیں انکوائری کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے۔
انضمام الحق نے مزید کہا کہ لوگ بغیر تحقیق کے الزامات عائد کرتے ہیں، جن کا کوئی ثبوت نہیں ہے، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔ دراصل انضمام الحق پر یہ الزام ہے کہ وہ کرکٹرز کے ایجنٹ طلحہ رحمانی کی ملکیت والی کمپنی "Yazo International Limited" میں شیئر ہولڈر ہیں۔ طلحہ رحمانی پاکستان کے کچھ معروف کرکٹرز کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان، اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ رواں برس اگست میں سابق کپتان انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ انضمام الحق نے افغانستان کے خلاف سیریز، ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم منتخب کی تھی۔ لیکن پاکستان کی ٹیم نے نہ تو ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور نہ ہی بھارت کی میزبانی میں جاری ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔