ETV Bharat / sports

ٹی 20 عالمی کپ: عمران ملک کا نیٹ بالر کے طور پر انتخاب

جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک نے حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلنا شروع کیا ہے اور انھوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آئی پی ایل 2021 کی تیز ترین ڈلیوری 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینک کر اس سیزن میں اب تک سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

Jammu and Kashmir pacer Umran Malik
جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 10:57 PM IST

اپنی رفتار سے سب کو متاثر کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عمران ملک کو اب آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا نیٹ بالر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

عمران ملک نے حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے لیے کھیلا شروع کیا تھا اور اس نے سیزن کی سب سے تیز گیند پھیکنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

ذرائع نے اے این آئی کو بتایا کہ عمران ملک نیٹ بولر کی حیثیت سے ٹیم انڈیا کے ساتھ جڑے رہیں گے۔ وہ آئی پی ایل میں متاثر کن تھے اور ہمیں لگتا ہے کہ بلے بازوں کو نیٹ پر عمران ملک کا سامنا کرنا کافی فائدہ مند ثابت ہوگا، یہ ملک کے لیے بھی ایک اچھا موقع پوگا کہ وہ اپنے آپ کو کوہلی اور روہت جیسے معیاری بلے بازوں کو باؤلنگ کرکے مزید بہتر گیند باز ثابت کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل عمران ملک نے کہا تھا کہ تیز گیند بازی کرنا انکی فطرت میں ہے اور وہ بلے بازوں کو پریشان کرنے کے لیے تیز گیندبازی کرتے ہیں۔

حیدرآباد کے فاسٹ بالر عمران ملک نے بدھ کے روز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف آئی پی ایل 2021 کی تیز ترین ڈلیوری 153 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی۔

عمران ملک نے یہ کارنامہ نویں اوور کی چوتھی ڈیلیوری میں دیودت پڈیکل کے خلاف حاصل کیا۔

iplt20.com پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں عمران ملک نے اپنی آئی پی ایل ٹیم کے ساتھی بھونیشور کمار کو بتایا کہ وہ شروع سے ہی تیز بولنگ کرتے تھے، جب میں کاسکو بال سے کرکٹ کھیلتا تھا تو میں اس وقت بھی تیز بولنگ کرتا تھا.

انھوں نے کہا کہ 2018 میں انڈر 19 ٹرائلز میں آیا اور میں بولنگ کر رہا تھا، اس وقت سلیکٹرز نے مجھے دیکھا اور میں اس وقت جوگر کے جوتوں سے بولنگ کر رہا تھا، پھر میرے دوست نے مجھے اسپائیک کے جوتے دیے اور میں پھر اس کے بعد انڈر 19 ٹیم میں آیا۔ اس کے بعد میں نے انڈر 23 کرکٹ بھی کھیلی۔

2018 میں، میں باقاعدگی سے مشق کر رہا تھا۔ انڈر 23 کے بعد میں نے وجے ہزارے اور رنجی ٹرافی بھی کھیلی۔ مجھے آئی پی ایل میں موقع دینے پر میں نے ایس آر ایچ فرنچائز کا شکریہ ادا کیا۔

عمران نے مزید کہا کہ عرفان پٹھان نے مجھے بتایا کہ میں کہاں مزید بہتر ہو سکتا ہوں۔ میں پہلے تو خوفزدہ تھا جب مجھے نیٹ میں وارنر اور ولیمسن کے سامنے بولنگ کرنی پڑی۔ میں نے خدا سے دعا کی کہ میں صرف اچھی گیندیں کروں۔ میں سیکھتا رہا اور اس نے میری مدد کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.