ETV Bharat / sports

T20 WC 2021 schedule: بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کھیلے گا - آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹورنامینٹ 17 اکتوبر سے میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راؤنڈ 1 گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا۔ اومان اور یو اے ای اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔

T20 WC: India to square off against Pak on Oct 24, match against NZ on Oct 31
T20 WC 2021 schedule: بھارت 24 اکتوبر کو پاکستان اور 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا
author img

By

Published : Aug 17, 2021, 12:44 PM IST

انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بھارت اور پاکستان آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں 24 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے اور 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، فائنل میچ 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ 17 اکتوبر کو میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راؤنڈ 1 گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا۔ گروپ بی میں بنگلہ دیش، عمان، نائمیبیا اور پاپوا نیو گنی ہے، جبکہ دوسرے گروپ اے میں آئرلینڈ ، نیدرلینڈز، سری لنکا اور نائمیبیا ہیں۔ راؤنڈ 1 کے میچ 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ان دونوں گروپ میں سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر 12 مرحلے میں جائیں گی جس کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا۔

courtesy icc
بشکریہ آئی سی سی

ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ یعنی سپر 12۔ 23 اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ گروپ 1 کا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔ اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شام کو مقابلہ ہوگا۔

روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ 30 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ ون کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی میں اجبکہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستان نے لارڈز میں دوسرا ٹیسٹ 151 رنز سے جیت لیا

گروپ 2 کا آغاز 24 اکتوبر کو دبئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہوگا۔ پھر پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہوگا۔

افغانستان اپنی مہم کا آغاز 25 اکتوبر کو شارجہ میں گروپ بی کے فاتح ٹیم سے پہلے راؤنڈ سے مقابلہ کرے گا۔ اس گروپ کا آخری میچ 8 نومبر کو ہوگا۔

ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی کے میدان میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا اور دوسرے سیمی فائنل کا انعقاد 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

دونوں سیمی فائنل کے لیے مخصوص دن بھی رکھا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 14 نومبر بروز اتوار کو دبئی میں منعقد ہوگا۔ پیر کے روز فائنل کے لیے بھی ایک مخصوص دن رکھا گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.