ETV Bharat / sports

T20 World Cup: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف دیا - South Africa's 119-run target for Australia

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کھوکر محض 118 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ایڈم مارکرم نے 40 رنز بنائے۔

South Africa's 119-run target for Australia in T20 World Cup
T20 World Cup: جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف دیا
author img

By

Published : Oct 23, 2021, 5:36 PM IST

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے.

جنوبی افریقہ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کھو کر محض 118 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہی۔ اور آسٹریلیا کو جتنے کے لیے 119 رنز بنانے ہونگے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ایڈین مارکرم نے 40 رنز بنائے جبکہ رباڈا نے 19 رنز بنا کر دوسرے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے اور آسٹریلیا کی جانب سے ہیزلوڈ، اسٹارک اور زمپا کو دو دو وکٹ ملے۔

جنوبی افریقہ کی شروعات کافی خراب رہی تھی اور ان کی چوتھی وکٹ 46 رنز پر ہی گر گئی تھی، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہینرک کلاسین تھے جنہوں نے 13 بنائے۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان 12، وین ڈر ڈیوسن 2 اور وکٹ کیپر کوئٹن ڈی کوک 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ ’وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم اسے بدلتا ہوا نہیں دیکھ رہے۔

ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا، "ہم پہلے بولنگ کرنا چاہیں گے، اچھی وکٹ لگ رہی ہے، کھیل کے دوران چیزوں کو بہت زیادہ بدلتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ ہمارے پاس ٹیم میں کافی تجربہ ہے۔

وسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان باووما نے کہا "ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، ہمیں اپنی ٹیم پر اعتماد ہے اور ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔"

پہلے مقابلے کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر) ، ٹیمبا باووما (کپتان) ، ایڈن مارکرم ، راسی وان ڈیر ڈوسن ، ڈیوڈ ملر ، ہینرچ کلاسین ، ڈوین پریٹوریس ، کیشو مہاراج ، کگیسو رباڈا ، اینریچ نورٹجے ، تبریز شمسی۔

آسٹریلیا: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیون اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.