ETV Bharat / sports

کراچی ٹیسٹ دوسرا دن: پاکستان 108/4

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنالیے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 1:31 PM IST

جنوبی افریقہ پاکستان ٹیسٹ
جنوبی افریقہ پاکستان ٹیسٹ
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ جاری

کراچی پاکستان کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کا آج دوسرا دن ہے۔ بدھ کے روز صبح کھیل کی شروعات میں پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور فواد عالم نے گزشتہ روز کی پارٹنرشپ کو آگے بڑھانے کا آغاز کیا۔ دونوں بلے باز ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ دوسرا دن: لنچ کے بعد دوسرے سیشن میں پاکستان نے بنائے 108/4

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پہلے سیشن میں کچھ دیر قبل تک پاکستانی ٹیم نے 100 رنز مکمل کیے تھے۔ اظہر علی نے 39 جبکہ فواد عالم نے 37 رنز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ کھیل کے ابتدائی دن پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر اس وقت پانی پھیر دیا جب 27 رنز پر ہی اس کے چار اہم بلے باز آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقہ کا اہم کھلاڑی
جنوبی افریقہ کا اہم کھلاڑی

پاکستانی بولرز کی نپی تلی اچھی گیندبازی کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز ہی بناسکی تھی۔ پروٹیز کی جانب سے اوپنر ڈین الگر نے سب سے زیادہ 58 رنز بنائے تھے۔ جب کہ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.