ETV Bharat / sports

ڈراوڑ بہت رحم دل ہیں اور وہ ہم سبھی کے لیے مددگار رہے ہیں : کے ایل راہل

author img

By

Published : Nov 16, 2021, 10:34 PM IST

بھارت کے نئے ٹی 20 بین الاقوامی نائب کپتان لوکیش راہل نے جے پور میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے پہلے ٹی 20 بین الاقوامی میچ سے دو دن پہلے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت رہا ہوں کیونکہ میں راہل ڈراوڑ کو بہت طویل عرصے سے جانتا ہوں۔

ڈراوڑ بہت رحمد دل ہیں اور وہ ہم سبھی کے لیے مددگار رہے ہیں : کے ایل راہل

لوکیش راہل نے کہا کہ ظاہری طورپر ایک نوجوان کھلاڑی کی حیثیت سے میں نے ان کا دماغ پڑھنے کی کوشش کی، جس کے بعد میں نے کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھا اور ان سے بات کرنے کے بعد بلے بازی کے فن کو بہت طریقے سے سمجھا۔ وہ بہت رحم دل ہیں اور وہ ہم سبھی کے لیے مددگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے کہ جب سے انہوں نے کھیلنا بند کیا ہے، وہ کوچنگ میں الگ الگ ٹیموں سے منسلک ہوئے اور ملک بھر کے کھلاڑیوں کی مدد کررہے ہیں۔ اس لیے اس سیٹ اپ کے ساتھ ان کا ہم سے جڑنا، ہمارے لیے ان سے سیکھنے کا موقع ہے۔ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ڈراوڑ کا بھارتی کرکٹ میں کتنا بڑا نام ہے اس لیے یہ ہم سبھی کے لیے ان سے سیکھنے اور کرکٹر کے طورپر بہتر کرنے کا ایک شاندار موقع ہوگا۔ کھیل کو بہتر ڈھنگ سے سمجھنے کا وقت اور اس کے پس منظر کو سمجھنا ہوگا۔

راہل نے کہا کہ جب کوچنگ کی بات آتی ہے تو میں نے ڈراوڑ کے ماتحت بھارت اے سیٹ اپ میں کچھ میچ کھیلے ہیں اور ہم نے یہاں سے ٹھیک پہلے ایک مختصر سی گفتگو کی ہے۔ وہ ایسے ہیں جو ٹیم کلچر بنانا پسند کرتے ہیں اور ایسا ماحول جہاں پر لوگ کرکٹروں کے طورپر بہتر ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ جب وہ کھیل رہے تھے تو وہ ہمیشہ ایک ٹیم مین رہے ہیں اور وہ اس طرح کی ثقافت کو یہاں بھی لانا چاہتے ہیں جہاں ہر کوئی ٹیم کو انفرادی اہداف سے آگے رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے سات میزبان شہروں کا اعلان کیا

راہل نے کہا کہ روہت پہلے سے ہی ایک باصلاحیت لیڈر تھے، جنہوں نے ممبئی انڈینس کو پانچ آئی پی ایل خطاب دلایا تھا۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ اپنے رول میں مہارت کے ساتھ ساتھ صبر وتحمل بھی لائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.