چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں کھیلے گئے فائنل مقابلہ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹس پر 181 رنز بنائے، جس میں قابل ذکر یوراج سنگھ نے 41 بال پر 60 جب کہ لیجنڈس کرکٹر یوسف پٹھان نے صرف 36 گیندوں پر آتشی پاری کھیلتے ہوئے 62 رنز بناڈالے جس میں 5 فلک شگاف چھکے شامل ہیں۔
بعد ازاں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری لنکائی ٹیم 7 وکٹس پر صرف 167 رنز ہی بناسکی۔ یوسف پٹھان نے صرف 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جب کہ عرفان پٹھان نے بھی اچھی بالنگ کی اور 26 رنز پر دو وکٹس لیے۔
قبل ازیں یوراج سنگھ (60) اور یوسف پٹھان (62) کی شاندار نصف سنچریوں اور پٹھان بھائیوں یوسف اور عرفان کی بہترین گیندبازی سے انڈیا لیجنڈس نے سری لنکا لیجنڈس کو رائے پور شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں اتوار کو 14رن سے شکست دیکر روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
انڈیا لیجنڈس نے اپنے تین وکٹ محض 78رن پر گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے یوراج اور یوسف کی بہترین نصف سنچریوں سے 20 اوور میں چار وکٹ پر 181رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھری لنکا کو 20اوور میں سات وکٹ پر 167رن پر روک کر خطاب اپنے نام کرلیا۔