ETV Bharat / sports

بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ: کھانے کے وقفہ تک بھارت 3 وکٹس پر 106 رنز

بھارت اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج سے شروع ہوگیا جو چننئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم بھارت نے دوپہر کے کھانے کے وقفہ تک تین وکٹس کھوکر صرف 106 رنز ہی بنائے۔

بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ: کھانے کے وقفہ تک بھارت 3 وکٹس پر 106 رنز
بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ: کھانے کے وقفہ تک بھارت 3 وکٹس پر 106 رنز
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 12:17 PM IST

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت کے دو ماہ طویل دورے پر ہے، جہاں وہ چننئی کے ایم چدمبرم اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ بھارت نے میچ کی شروعات میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اس کی پہلی وکٹ شوبھمن گِل کی صورت میں اس وقت صفر پر ہی گرگئی جب کہ دوسرا اوور ہی پھینکا جارہا تھا۔ بعد ازاں روہت شرما اور پجارا کے درمیان 85 رنز کی رفاقت ہوئی۔ 85 کے اسکور پر پجارا 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ تاہم بھارت کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب کپتان کوہلی ٹیم کے ایک رن کے اضافہ کے ساتھ صفر ہی آؤٹ ہوگئے انہیں معین علی نے بولڈ کردیا۔

بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ: کھانے کے وقفہ تک بھارت 3 وکٹس پر 106 رنز
بھارت اور انگلینڈ ٹیسٹ: کھانے کے وقفہ تک بھارت 3 وکٹس پر 106 رنز

پہلے سیشن میں لنچ کے وقفہ تک بھارت نے تین وکٹس پر 106 رنز بنالیے ہیں جب کہ روہت شرما 80 رنز کی تیز رفتار اننگ کھیلتے ہوئے کریز پر اب بھی موجود ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ کے کپتان ٹاس کے قبل روایتی ملاقات کرتے ہوئے

آج کے میچ کی خاص بات جہاں ایک جانب انگلینڈ کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ جیمس اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اسٹیورٹ براڈ نے لی ہے۔ اس کے علاوہ معین علی اور بین فاکس کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اولی اسٹون کو بھی جوفرا آرچر کے زخمی ہونے کی وجہ سے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

روہت شرما نے اچھی اننگ کھیلی
روہت شرما نے اچھی اننگ کھیلی

وہیں دوسری جانب بھارتی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور محمد سراج کو واشنگٹن سندر، جسپریت بمراہ اور شہباز ندیم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیمیں اس طرح ہیں۔

بھارتی ٹیم:۔ روہت شرما ، شوبھمن گل ، چیتیشور پجارا ، وراٹ کوہلی (کپتان) ، اجنکیا رہانے ، رشبھ پنت (وکٹ کیپر) ، اکشر پٹیل ، روی چندرن اشون ، کلدیپ یادو ، ایشانت شرما ، محمد سراج۔

انگلینڈ ٹیم:۔ روری برنز، ڈومینک سبلی ، ڈینیل لارنس ، جو روٹ (کپتان) ، بین اسٹوکس ، اولی پوپ ، بین فاکس (وکٹ کیپر) ، معین علی ، اسٹوارٹ براڈ ، جیک لیچ ، اولی اسٹون۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.