ETV Bharat / sports

ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کا کارنامہ - کولن مُنرو

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز گلین فِلپس انٹرنیشنل کرکٹ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے کیوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Glenn Philips
Glenn Philips
author img

By

Published : Nov 29, 2020, 6:53 PM IST

ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی بلے باز گلین فلپس نے 51 گیندوں میں 10 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 108 رنز کی اننگ کھیلی، انہوں نے محض 46 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی تھی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس طرح فلپس نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے تیز انٹرنیشنل ٹی 20 سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ کولن مُنرو کے نام تھا جنہوں ویسٹ انڈیز کے ہی خلاف اسی میدان پر 47 گیندوں میں سنچری بنائی تھی لیکن گلین فلپس نے ان سے ایک گیند کم کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

فِلپس کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا۔

نیوزی لینڈ کے اس بڑے اسکور کے جواب میں کیریبیئن ٹیم 9 وکٹوں پر 166 رنز ہی بنا سکی اور 72 رنز سے میچ ہار گئی۔

چہل نےسب سے زیادہ رن دینے میں اپنا ہی ریکارڈ توڑا

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ ساؤتھ افریقہ کے ڈیوڈ مِلر اور بھارت کے روہت شرما کے نام ہے جنہوں نے 35 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔

ڈیوڈ مِلر نے سنہ 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف جبکہ روہت شرما نے بھی سنہ 2017 میں سری لنکا کے خلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.