انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ لارڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ میچ کی اہم بات سلامی بلے باز ڈیون کانوے(200) اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے ٹسٹ تاریخ کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔ کانوے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 347 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی ڈبل سنچری میں 22 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
قبل ازیں نیوزی لینڈ نے کل کے تین وکٹ پر 246 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ انہوں نے 136 اور ہنری نکولس 46 رنز کی مدد سے اننگز کو آگے بڑھایا۔ انگلینڈ کے گیندبازوں کو دن کی پہلی کامیابی جلد ہی مل گئی جب مارک ووڈ نے نکولس کو اولی رابنسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔ نکولس نے اپنے کھاتے میں 15 رنز کا اضافہ کیا اور وہ 175 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس شراکت کے ٹوٹنے کے بعد انگلینڈ نے بہترین گیندبازی کی اور نیوزی لینڈ کی وکٹیں جلدی حاصل کرلیں اس طرح مہمان ٹیم کا اسکور آٹھ وکٹ پر 317 رن کردیا۔ بی جے واٹلنگ ایک، کولن ڈے گرانڈھومے صفر، مشیل سینٹنر صفر اور کائل جیمیسن نو رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ٹیم ساوتھی نے آٹھ رنز بنائے اور کانوے کے ساتھ نویں وکٹ کے لئے 21 رنز کی شراکت کی۔
اپنی مضبوط شراکتوں کو جاری رکھتے ہوئے کانوے نے آخری بلے باز نیل ویگنر کے ساتھ آخری وکٹ کے لئے 40 رنز جوڑے۔ اس شراکت کی مضبوطی پر، کانوے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے اور یہ کارنامہ حاصل کرنے والے وہ دنیا کے چھٹے بلے باز بن گئے۔ وہ اپنی ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ ویگنر 21 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کھیل رہے رابنسن 75 رنز دے کر چار وکٹیں لے کر کامیاب ترین گیندباز رہے۔ مارک ووڈ نے 81 رنز دے کر تین اور جیمز اینڈرسن نے 83 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
یو این آئی