ETV Bharat / sports

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پہلی اننگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو 362 رنز کی برتری

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 2:15 PM IST

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر659 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی اس طرح کیوی ٹیم کو پاکستان پر 362 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پہلی اننگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو 362 رنز کی برتری
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ پہلی اننگ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کو 362 رنز کی برتری

بعد ازاں منگل کو پاکستان کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی اوپنرز نے مایوس کن آغاز کیا اور شان مسعود سیریز میں تیسری بار بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آوٹ ہوئے۔ پاکستان نے دن کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر آٹھ رنز بنائے۔ عابد علی سات رنز کے ساتھ اور محمد عباس ایک رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے بہرین کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری بنائی اور وہ 238 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ کین ولیمسن کے علاوہ ہنری نکولس 157 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ جبکہ ڈیرل مشیل 102 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

قبل ازیں کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کے اوپنرز کافی دیر تک پاکستانی بولرز کو پراعتماد انداز میں کھیلتے رہے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ٹام بلنڈل 16 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 52 تھا۔ اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے ٹام لیتھم کو حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہو گیا۔ لیتھم نے 33 رنز اسکور کیے۔

آٹھ اوورز کے بعد محمد عباس نے راس ٹیلر کو پویلین بھیجا تو نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی 71 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ تھے مگر اس کے بعد کین ولیمسن نے ہنری نکولس کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں نے 369 رنز کی ریکارڈ پارٹنر شپ نبھائی۔ واضھ رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 297 رنز بنائے تھے۔ جس میں اظہر علی 93 اور محمد رضوان 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.