ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کے امپائر نادرشاہ کا کینسر سے انتقال - بنگلہ دیش کے امپائر نادرشاہ

بنگلہ دیش کے سابق انٹرنیشنل امپائر نادر شاہ کا جمعہ کے روز انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 57 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

Bangladesh umpire nadir shah passes away due to cancer
بنگلہ دیش کے امپائر نادرشاہ کا کینسر سے انتقال
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 2:26 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے نادر شاہ کی انتقال پر تعزیت کی ہے۔ بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا، "نادر شاہ ایک ملنسار شخص تھے، جنہیں کرکٹ برادری میں سب سے پیار اور عزت ملی۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ کرکٹ کے لئے جیتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ امپائر کی حیثیت سے منصفانہ طور پر اپنے فرائض انجام دیے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ ان کی روح کو سکون ملے۔ "

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے بعد مارچ 2006 میں پہلی بار بین الاقوامی میچ میں امپائرنگ کی اور اپنے سات سالہ کیریئر میں 40 ون ڈے، تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین خواتین ون ڈے میں امپائرنگ کی۔ انہوں نے چھ ٹیسٹ میچوں اور 23 ون ڈے میچوں میں تھرڈ امپائر کا کردار بھی ادا کیا۔ انہوں نے 73 فرسٹ کلاس، 127 لسٹ اے اور 54 ٹی 20 میچوں میں بھی امپائرنگ کی۔

شاہ نے اپنے گھریلو کرکٹ کیرئر میں تقریبا دو دہائیوں تک لیگ اسپنر اور نچلے آرڈر بیٹسمین کی حیثیت سے تعاون دیا۔ وہ ڈھاکہ کرکٹ لیگ میں اباہنی سمیت محمد دین ، ​​بیمان، برادرز یونین، سرجو ترون، کالاباگان، آزاد بوائز اور دھان منڈی کلب کے لیے کھیلے۔

بنگلہ دیش ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کے سبب بی سی بی کے ذریعہ دس سال کی پابندی لگائے جانے کے بعد سال 2013 میں ایک بین الاقوامی امپائر کی حیثیت سے شاہ کے کیرئر پر بریک لگ گیا تھا۔

شاہ ان چھ امپائروں میں سے ایک تھے جنہیں ایک خفیہ تحقیقات میں کرپشن میں ملوث پایاگیا تھا۔ اس کے تناظر میں شاہ سمیت تمام چھ امپائروں کو ان کے اپنے کرکٹ ایسوسی ایشنز نے نکال دیا تھا، حالانکہ وہ مسلسل ان الزامات کی تردید کرتے رہے۔ تاہم بی سی بی نے بعد میں شاہ پر سے پابندی ہٹالی تھی، جس سے شاہ کے لیے ڈومیسٹک میچوں میں امپائرنگ کا راستہ کھل گیا۔ وہ اکتوبر 2019 میں نیشنل کرکٹ لیگ میچ میں آخری بار امپائر رہے تھے۔

(یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.