ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 33 رنز سے دی شکست - سری لنکا کے لئے آف اسپنر ڈی سلووا 45 رنز پر تین وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔

بنگلہ دیش نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 33 رنز سے شکست دی۔ اتوار کو ہوم ٹیم ٹائیگرز نے مشفق الرحیم کے 84، تمیم اقبال کے 52 اور محمود ﷲ کے 54 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں 257 رنز ٹوٹل حاصل کیا۔ دھننجایا ڈی سلوا نے 3 وکٹیں لی۔ جواب میں سری لنکن بیٹنگ مہدی حسن میراز کے سامنے نہ ٹک سکی، اور 224 رنز بناسکی۔

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 33 رنز سے دی شکست

author img

By

Published : May 24, 2021, 9:00 AM IST

قبل ازیں کپتان اور سلامی بلے باز تمیم اقبال (52) ، وکٹ کیپر مشفق الرحیم (84) اور محمود اللہ (54) کی عمدہ نصف سنچریوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 50 اوور میں چھ وکٹ پر 257 رن کاچیلنجنگ اسکور بنایا۔

بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 33 رنز سے دی شکست
بنگلہ دیش نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو 33 رنز سے دی شکست

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں اوپنر لنٹن داس کا وکٹ گنوا دیا۔ ان کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ تمیم نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 38 رنز جوڑے۔ شکیب 34 گیندوں میں صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تمیم نے تیسری وکٹ کے لئے رحیم کے ساتھ 56 رنز کی شراکت کی لیکن ٹیم کے 99 کے اسکور پر تمیم اور پھر محمدو متھون کو دھننجے ڈی سلوا نے اپنا شکار بنادیا۔

تمیم نے 70 گیندوں پر 52 رنز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد رحیم اور محمود اللہ نے پانچویں وکٹ کے لئے 109 رن کی مضبوط شراکت قائم کی۔ لکشن سندکن نے رحیم کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ رحیم نے 87 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 84 رن بنائے۔ ٹیم کے اسکور 230 پر محمود اللہ چھٹے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ محمود اللہ نے 76 گیندوں پر 54 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے بعد عارف حسین نے ناٹ آوٹ 27 اور سیف الدین نے ناٹ آوٹ 13 رنز بناکر بنگلہ دیش کو 257 تک پہنچایا ۔

سری لنکا کے لئے آف اسپنر ڈی سلووا 45 رنز پر تین وکٹیں حاصل کرکے سب سے کامیاب گیندباز رہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.