ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:06 PM IST

گیندبازوں کی عمدہ گیندبازی اور بلے بازوں کی بہتری اننگز کی بدولت میزبان بنگلہ دیش نے بدھ کو یہاں شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

bangladesh win
بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرایا

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کی شاندار بولنگ کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آئی اور 16.5 اوورز میں صرف 60 رنز ہی بنا سکی۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 62 رنز بنائے اور میچ سات وکٹوں سے جیت لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تجربہ کار تیز گیندباز مستفیض الرحمٰن نے 2.5 اوورز میں 13 رنز دے کر سب سے زیادہ تین، نسم احمد، ثاقب الحسن اور محمد سیف الدین نے دو دو اور مہدی حسن نے ایک وکٹ لیا۔ میزبان ٹیم کی بلے بازی بھی اچھی رہی۔ ٹیم کے سب سے تجربہ کار بلے باز ثاقب الحسن نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور کپتان محمود اللہ نے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 16 اور 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ثاقب کو بلے اور گیند دونوں کے ساتھ عمدہ کارکردگی کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رنجی ٹرافی کا آغاز 13 جنوری سے ہوگا

بلے بازی میں فلاپ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی گیند بازی بھی کمزور نظر آئی۔ بلے بازی میں جہاں کپتان ٹام لیتھم اور مڈل آرڈر بیٹسمین ہنری نکولس نے سب سے زیادہ 18 رنز بنائے، وہیں گیندبازی میں اعجاز پٹیل، کول میک کونچی اور رچن رویندرا کو ایک ایک وکٹ ملا۔ ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی متاثر کن نہیں رہا۔

اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.