افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اسٹار اسپنر راشد خان کی تاریخی کامیابی کا جشن منایا، راشد خان کو آئی سی سی مینز ٹی 20 آئی کا پلیئر آف دی ڈکیڈ یعنی صدی کا کھلاڑی قرار دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں اس دہائی کی ٹی 20 آئی ٹیم میں بھی شامل کیا گیا۔
راشد نے 48 میچوں میں 89 وکٹیں حاصل کی ہیں، جس میں 12.62 ان کی اوسط رہی ہے۔
12.3 کے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ، نمبر ایک رینکنگ والے اس گیند باز نے 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 کریئر کا سب سے بہترین 5/3 کا اسکور بنایا تھا۔
اے سی بی نے برسوں سے راشد کی کارکردگی کی ستائش کی ہے اور ان کی حصولیابی کو نہ صرف ان کے لئے بلکہ ملک کے لئے بھی قابل فخر لمحہ قرار دیا۔
اے سی بی نے ایک سرکاری بیان میں کہا 'راشد خان کے بڑے بھائی حلیم خان نے اے سی بی کے صدر فرحان یوسف زئی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے افغانستان کے صدر سے راشد کو ایوارڈ سے نوازنے کی درخواست کیا'۔
مزید پڑھیں:
ٹم ساؤتھی کی ٹسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل
اے سی بی کے سی ای او رحمت اللہ قریشی نے اے سی بی کی جانب سے راشد خان کے اہل خانہ کو ایوارڈ پیش کیا۔ اسی کے ساتھ افغانستان اولمپک کمیٹی کے سربراہ حفیظ اللہ ولی رحیمی نے بھی انہیں اپنی تنظیم کی جانب سے ایوارڈ سے نوزا۔