ETV Bharat / sports

ابوظبی: افغانستان نے دوسرے یک روزہ میچ میں بھی آئرلینڈ کو شکست دی

افغانستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں متحدہ عرب امارات یعنی یو اے ای کے دورے پر ہے۔ جہاں آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم سے اس کی تین یک روزہ میچز کی سیریز جاری ہے۔

ابوظبی: افغانستان نے دوسرے یک روزہ میں بھی آئرلینڈ کو شکست دی

author img

By

Published : Jan 25, 2021, 7:56 AM IST

ابوظبی میں کھیلے دوسرے یک روزہ میچ میں افغانستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ برتری حاصل کرلی۔

افغانستان کی کرکٹ ٹیم میچ کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 260 رنز کا ہدف 46ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔ افغان ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ حشمت اللّٰہ 82، رحمان اللّٰہ 31 اور اصغر افغان نے 21 رنز بنائے۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ پر 259 رنز بنائے تھے۔

ابوظبی: افغانستان نے دوسرے یک روزہ میں بھی آئرلینڈ کو شکست دی
ابوظبی: افغانستان نے دوسرے یک روزہ میں بھی آئرلینڈ کو شکست دی

آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے 128 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کورٹیس کیمفر 47 اور ہررے ٹیکٹر نے 24 رنز بنائے۔ جب کہ افغانستان کے نوین الحق نے 4 جبکہ اسپنر مجیب الرحمٰن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کے رحمت شاہ کو عمدہ بیٹنگ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ منگل کو کھیلا جائے گا جو اسپورٹس چینل جیو سوپر پر نشر کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.