ETV Bharat / sports

India vs Australia Indore Test آئی سی سی نے ہولکر کی پچ کو خراب قرار دیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اندور میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ آسٹریلیا نے نو وکٹوں سے جیت لی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم کی پچ کو خراب قرار دیا گیا ہے۔ International Cricket Council on Indore Pitch

آئی سی سی نے ہولکر کی پچ کو خراب قرار دیا

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 9:06 AM IST

اندور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم کی پچ کو خراب قرار دیتے ہوئے اسے تین ڈی میرٹ پوائنٹس دیے ہیں۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر-گاوسکر سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ جمعہ کو ختم ہو گیا۔ آسٹریلیا نے دو دن اور تقریباً ایک سیشن چلا اس میچ کو نو وکٹوں سے جیت لیا۔ تیسرے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی پچ کو آئی سی سی نے بین الاقوامی معیار کے مطابق ’ناقص‘ قرار دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے اسپنرز کو پہلے دن کے آغاز سے ہی پچ سے کافی مدد ملی۔ پورے میچ میں گرنے والی کل 31 وکٹوں میں سے 26 اسپنرز کے کھاتے میں آئیں جبکہ صرف چار وکٹ تیز گیند بازوں نے حاصل کئے اور ایک رن آؤٹ ہوا۔

آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے کپتان روہت شرما اور اسٹیو اسمتھ سے تیسرے ٹیسٹ میں بات چیت کرنے کے بعد اپنی رپورٹ سونپ دی ہے جس میں ہولکر اسٹیڈیم کو تین ڈیمیرٹ پوائنٹس ملے ہیں۔ اگر بی سی سی آئی، آئی سی سی کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا ہے تو اب اس کے پاس اپیل کرنے کے لیے 14 دن ہیں۔ پچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کرس براڈ کا کہنا تھا کہ ’پچ بہت خشک تھی جس کی وجہ سے بلے بازوں کے لیے بلے اور گیند کے درمیان توازن برقرار رکھنا مشکل تھا۔ میچ کی پانچویں گیند پچ کی سطح سے ٹوٹ گئی تھی۔ پورے میچ میں پچ میں ضرورت سے زیادہ اور غیر مساوی اچھال تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia Test Series: ٹیم انڈیا کی بڑی غلطیاں جو بنیں ہار کی وجہ

بھارت اس وقت بارڈر-گواسکر سیریز میں دو ایک سے آگے ہے۔ آسٹریلیا نے اندور میں جیت کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے اپنے ٹکٹ پر مہر لگا دی ہے اور بھارت کا آخری ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنا یقینی ہے اور اگر روہت اینڈ کمپنی ایسا کرنے میں ناکام رہتی ہے تو انہیں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان 9 مارچ سے شروع ہونے والی دو میچوں کی سیریز کے نتیجے پر منحصر ہونا پڑے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.