ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 ایشین گیمز کے لیے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان - ایشین گیمز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

بی سی سی آئی نے ایشیائی کھیلوں کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ چنئی سپر کنگز کے اسٹار اوپنر بلے باز رتوراج گائیکواڑ کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ BCCI announced squad for Asian Games

ایشین گیمز کے لیے بھارت کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 5:08 PM IST

ممبئی: بھارت نے 19 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہونے والے 19ویں ایشین گیمز، ہانگژو کے لیے اپنی مردوں کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ رتوراج گائیکواڈ کو ایشین گیمز ٹی 20 مقابلے کے لیے بھارتی مردوں کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ اور جیتیش شرما کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی مینز کرکٹ ون ڈے ورلڈ کپ ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام سے صرف دو دن قبل 5 اکتوبر کو بھارت میں شروع ہونے والا ہے اس لئے بی سی سی آئی نے ہانگزو میں مردوں کی دوسری ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والے ٹی 20 کھلاڑیوں میں سے چھ کو برقرار رکھا گیا ہے جن میں جیسوال، تلک، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، مکیش کمار اور آویش خان شامل ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی پاور ہٹنگ اور فنشنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے رنکو سنگھ کو پہلی بار اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ جیتیش شرما دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔ پربھسمرن سنگھ ٹیم میں وکٹ کیپنگ کے دوسرے آپشن ہیں۔ واشنگٹن سندر اور راہل ترپاٹھی کی بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2020 میں ہندوستان کے لیے کھیلنے والے آل راؤنڈر شیوم دوبے کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ ان کے علاوہ مقابلے کے لیے نامزد ٹیم میں شہباز احمد اور شیوم ماوی بھی شامل ہیں۔

یش ٹھاکر، سائی کشور، سائی سدرشن کے علاوہ کیپڈ کھلاڑیوں وینکٹیش ایر اور دیپک ہڈا کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ آئی سی سی ریویو کے حالیہ ایپی سوڈ پر بات کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے انڈین پریمیئر لیگ میں شاندار کارکردگی کے بعد جیسوال اور گائیکواڈ دونوں کی تعریف کی۔ پونٹنگ نے کہا، “جیسوال کا آئی پی ایل کچھ خاص تھا۔ اس نے صرف ایک سوئچ فلک کیا اور راتوں رات سپر اسٹار بن گیا۔ سبھی جانتے تھے کہ وہ ایک باصلاحیت نوجوان کھلاڑی ہے، لیکن میں نے اس سال کے آئی پی ایل میں جو دیکھا، اس میں ہر طرح کا ٹیلنٹ موجود ہے۔ میں ریکارڈ پر کہہ رہا ہوں کہ مجھے لگتا ہے کہ (روتوراج) گائیکواڈ (جیسوال کی طرح) ہین۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اگلے چند برسوں میں واقعی ایک سنجیدہ ٹیسٹ میچ کھلاڑی یا تمام فارمیٹس کے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: Yashasvi Jaiswal Century یشسوی جیسوال نے ڈیبیو میچ میں سنچری بنا کر تاریخ رقم کی

اسکواڈ: رتوراج گائیکواڈ (کپتان)، یشسوی جیسوال، راہل ترپاٹھی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، شہباز احمد، روی بشنوئی، آویش خان، ارشدیپ سنگھ، مکیش کمار، شیوم ماوی، شیوم دوبے، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)۔

اسٹینڈ بائی لسٹ: یش ٹھاکر، سائی کشور، وینکٹیش آئیر، دیپک ہڈا، سائی سدرشن۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.