گرین پارک گراؤنڈ Green Park Ground پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے شریس ایر (105) کی شاندار سنچری کے علاوہ دوسرے دن کا کھیل مکمل طور پر مہمان ٹیم کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے چھ کھلاڑی لنچ کے فوراً بعد پویلین لوٹ گئے اور چار وکٹوں پر 258 رن میں 87 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔
نیوزی لینڈ کی اوپننگ جوڑی نے ہندوستانی حملے کو ناکام بناتے ہوئے باقی کے دو سیشنوں کو اپنے نام کیا۔ ہندوستان کے کپتان اجنکیا رہانے Ajinkya Rahane نے سلامی جوڑی کی شراکت کو توڑنے کے لئے اپنے سبھی چھ گیندوں کو لگایا لیکن انہیں مایوسی ہاتھ لگی۔ اس درمیان تین موقع ایسے بھی آئے جب ٹام لاتھم کو فیلڈ امپائر نے آوٹ قرار دیا لیکن ڈی آر ایس میں تینوں مرتبہ فیلڈامپائر کو اپنے فیصلے پر معافی کے ساتھ واپس لینے پڑے۔
ٹیم انڈیا کی اننگز کو جلد سمیٹنے میں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیزگیندباز ٹم ساوتھی کا اہم رول رہا۔ نئی گیندکے ساتھ پچ پر مل رہی سوئنگ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ساوتھی نے وکٹوں کی لائن لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں:
India vs New Zealand: بھارت کے چار وکٹوں پر 258 رن
انہوں نے پہلے رویندرا جڈیجا (50) کو کلین بولڈ کیا جبکہ بعد میں ردھیمان ساہا (ایک)، شریس ایر (105)، اکسر پٹیل (تین) کو بھی اپنا شکار بنایا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز ساوتھی نے تجربہ کار چیتشور پجارا کو آؤٹ کیا تھا۔ آج گرنے والی دو دیگر ہندوستانی وکٹیں اعجاز پٹیل کے کھاتے میں گئیں۔ انہوں نے روی چندرن اشون (38) اور انشات شرما (صفر) کو پویلین بھیجا۔ امیش یادو دس رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے والے ایر نے 267 منٹ کریز پر رک کر اپنی اننگز میں 171 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ان کا ساتھ دینے آئے اشون نے 63 گیندوں کی اپنی مختصر اننگز میں چھ چوکوں کی مدد سے 35 رن ٹیم کے اسکور میں جوڑے۔
ہندوستان کی طرف سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری مکمل کرنے والے شریس ایر 16ویں بلے باز بن چکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ تیسرے ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔
یو این آئیْ