ETV Bharat / sports

Asian Games 2023 بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 2:46 PM IST

ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ مقابلے میں بھارت اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل میچ بارش کی نذرہو گیا۔ میچ منسوخ ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل ہو گئی جہاں اس کا روایتی حریف پاکستان سے مقابلہ ہوگا۔

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں

ہانگژو: ایشیائی کھیلوں کے کرکٹ مقابلے میں بھارت اور ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا کوارٹر فائنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ بھارت کے دو وکٹوں کے نقصان پر 174 کے ہدف کے تعاقب میں اتری ملائیشیائی ٹیم دو گیندوں پر ایک رن بنائی تھی کہ بارش شروع ہوگئی۔ موسلا دھار بارش کے سبب کوارٹر فائنل میچ کو رد کردیا گیا۔

اس سے قبل ایشیائی کھیلوں میں آج ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان خاتون کرکٹ ٹی -20 کے کوارٹر فائنل میچ میں ہندوستان نے شیفالی ورما 67 رن، جمیمہ روڈریگز 47 رن اور رچا گھوش سات گیندوں پر 21 رن کی ناٹ آؤٹ طوفانی اننگز کی بدولت ملائیشیا کو 174 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد ملائیشیا نے ہندوستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ بارش کی وجہ سے 15 اوور کے اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے دو وکٹ پر 173 رنز بنائے۔ آخری اوور میں رچا گھوش نے طوفانی اننگز کھیلی اور 20 رنز بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے اوپنر اسمرتی مندھانا نے 16 گیندوں میں 27 اور شیفالی ورما نے 39 گیندوں میں 67 رنز بنائے جب کہ تیسرے نمبر پر کھیلنے کے لیے آنے والی جمیمہ روڈریگز نے 29 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 47 رنز بنائے۔ رچا گھوش نے سات گیندوں پر 21 رنز کی طوفانی نا ٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:Irfan Pathan اشون کی بھارتی ٹیم میں واپسی تاخیر سے کیا گیا فیصلہ: عرفان پٹھان

ہندوستان کا پہلا وکٹ 57 کے اسکور پر کپتان اسمرتی مندھانا (27) کی شکل میں گرا۔ اس کے بعد اوپنر شیفالی ورما کو 67 رنز کے اسکور پر 13ویں اوور کی آخری گیند پر ماس الیسا نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 116 رنز تھا۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.