ETV Bharat / sports

India womens vs England لارڈز میں سنسنی خیز جیت کے ساتھ بھارت نے کلین سویپ کیا - بھارت ویمنز بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ون ڈے

تیسرے اور آخری ون ڈے میں بھارت نے انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز 0۔3 سے اپنے نام کر لی۔ India womens beat England

لارڈز میں سنسنی خیز جیت کے ساتھ بھارت نے کلین سویپ کیا

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 7:58 AM IST

لندن: بھارت نے دیپتی شرما (68 ناٹ آؤٹ) اور اسمرتی مندھانا (50) کی نصف سنچریوں کے بعد رینوکا سنگھ (29/4) کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہفتہ کے روز خواتین کے تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ India womens vs England 3rd ODI

بھارتی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 50 اوورز میں 170 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 153 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے انگلینڈ کے سات بلے بازوں کو 65 رن کو اسکور پر پویلین بھیج دیا لیکن شارلٹ ڈین (47) اور ایمی جونز (28) نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Women's Asia Cup 2022 بھارت۔ پاکستان ایک بار پھر آمنے سامنے

ڈین جونز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ اس کے بعد ڈین نے فرییا ڈیوس کے ساتھ 10ویں وکٹ کے لیے 35 رنز جوڑے، لیکن بدقسمتی سے 47 رنز پر رن ​​آؤٹ ہو گئی اور ہندوستانی ٹیم نے یہ میچ 16 رنز سے جیت لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.