ETV Bharat / sports

Bismah Maroof Daughter Video: بھارتی کرکٹرز کا پاکستانی کپتان کی بیٹی کے ساتھ لاڈ پیار - پاکستانی کپتان بسمہ معروف

آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ ICC Women's Cricket World Cup میں بھارت اور پاکستان میچ کے دوران ڈریسنگ روم سے ایک ایسا ویڈیو آیا جس نے سبھی کا دل جیت لیا۔ دل چھو لینے والے اس ویڈیو میں بھارتی کرکٹرز پاکستانی کپتان کی ننھی بیٹی کو لاڈ کرتی اور اس کے ساتھ کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی
پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی
author img

By

Published : Mar 7, 2022, 4:32 PM IST

آئی سی سی ورلڈ کپ کے ساتھ پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی دو سال سے زائد عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ اپنی چھ ماہ کی چھوٹی بیٹی فاطمہ کے ساتھ خواتین ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی دوران ان کی بیٹی کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے سب کا دل جیت لیا۔

پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی

پاکستان کے خلاف جیت درج کرنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ پیار کرتے اور اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

دراصل بھارتی خواتین کھلاڑیوں کا ایک گروپ پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی سات ماہ کی بیٹی فاطمہ کے گرد جمع ہوا اور اس کے ساتھ لاڈ و پیار کرنے لگا۔ بسمہ کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کی اس دوستانہ بات چیت نے دونوں ممالک میں کرکٹ کے بہت سے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔

کچھ بھارتی کھلاڑیوں کی فاطمہ کے ساتھ وقت گزارنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور اسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہینڈل نے بھی پوسٹ کیا ہے۔

آئی سی سی نے ٹویٹر پر لکھا 'ننھی فاطمہ کا بھارت اور پاکستان سے کرکٹ کے جذبے کا پہلا سبق۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا خواتین ورلڈ کپ مہم کا پاکستان کے خلاف جیت سے ساتھ شاندار آغاز ہوا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے ہی میچ میں پاکستان کو 107 رنز سے شکست دی تھی۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے دل چھونے والے لمحات کا اشتراک کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.