ETV Bharat / sports

Smriti Mandhana Birthday بھارتی کرکٹر اسمرتی مندھانا کا یوم پیدائش، بی سی سی آئی نے مبارکباد دی - اسمرتی مندھانا کا ون ڈے کیریئر

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسٹار بلے باز اسمرتی مندھانا آج 18 جولائی کو اپنی 27ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اسمرتی مندھانا 18 جولائی 1996 کو مہاراشٹر میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق مارواڑی برادری سے ہے۔ اسمرتی مندھانا 4 ٹسٹ میچوں میں 46.42 کی اوسط سے 325 رن بناچکی ہیں۔ Smriti Mandhana Test Career

بھارتی کرکٹر اسمرتی مندھانا کا یوم پیدائش، بی سی سی آئی نے مبارکباد دی

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 12:01 PM IST

نئی دہلی: کرکٹ ہمیشہ سے بھارت کا پسندیدہ کھیل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک میں کرکٹ کے شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ لیکن آج کے دور میں بھارتی خواتین ٹیم نے کرکٹ میں اپنی ایک اچھی خاصی شناخت بنالی ہے۔ خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی اپنی بہتر کارکردگی کے بل بوتے پر شائقین کے دلوں میں جگہ بنا رہی ہیں۔ بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی ایک ایسی ہی کھلاڑی اسمرتی سری نواس مندھانا ہے، جسے پوری دنیا اسمرتی مندھانا کے نام سے جانتی ہے۔ اس خاتون کھلاڑی نے ڈبل سنچری بنانے والی پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اسمرتی مندھانا 18 جولائی 1996 کو مہاراشٹر میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کا تعلق مارواڑی برادری سے ہے۔ ان کے والد سری نواس مندھانا اور والدہ سمیتا مندھانا ہیں۔ صرف دو برس کی عمر میں، اسمرتی اپنے خاندان کے ساتھ مادھو نگر، سانگلی، مہاراشٹر میں منتقل ہوئیں۔

اسمرتی کی تعلیم سانگلی میں ہی مکمل ہوئی۔ انکی کرکٹ میں دلچسپی کی ایک وجہ ان کے والد اور بھائی تھے۔ دونوں ضلعی سطح کے کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ بچپن سے ہی اپنے بھائی کو کرکٹ کھیلتے دیکھ کر اسمرتی کے ذہن میں بھی کرکٹ میں دلچسپی پیدا ہونے لگی۔اس کے بعد انہوں نے اپنا کریئر اسی میں بنانے کا فیصلہ کیا۔ اسمرتی نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز صرف نو سال کی عمر میں کیا ۔ انہیں اس سمت میں پہلی اہم کامیابی اس وقت ملی جب وہ انڈر 15 کے لئے منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد اسمرتی نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس کے کیریئر میں ایک اہم موڑاس وقت آیا جب اسمرتی کو مہاراشٹرا انڈر 19 ٹیم کے لیے کھیلنے کا موقع ملا۔ گھریلو کرکٹ میں اسمرتی کی کارکردگی شروع سے ہی شاندار رہی ہے۔ بائیں ہاتھ سے بلے باز یاور دائیں ہاتھ سے آف بریک گیندبازی کرنے والی اسمرتی مندھانا اب تک برسبین ہیٹ ویمن، انڈیا گرین ویمن، انڈیا ویمن، مہاراشٹر ویمن، رائل چیلنجرز بنگلور ویمن، ساؤتھرن بریو(ویمن) سڈنی تھنڈر ویمن، ٹرائل بلیزرس اور ویسٹرن اسٹورم جیسی ٹیموں کے لئے کھیل چکی ہیں۔

اسمرتی 4ٹسٹ میچوں میں46.42 کی اوسط سے 325 رن بناچکی ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 127 ہے۔ ان میچوں میں انہوں نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ایک روزہ 78 میچوں میں اسمرتی نے 42.83 کی اوسط سے 3084 رن بنائے ہیں۔ جس میں ان کی شاندار پانچ سنچریاں اور 25 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ان کا بہترین اسکور 135 ہے۔ ٹی 20 کے 119 میچوں میں انہوں نے 115 اننگز کھیل کر 2854 رن بنائے ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 87 رن ہے۔ اسمرتی مندھانا،ڈبل سنچری بنانے والی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں ۔انہوں نے یہ ڈبل سنچری انڈر 19 ٹیم میں کھیلتے ہوئے بنائی۔ جس میں انہوں نے 150 گیندوں پر 224 رنز بنائے۔ جو کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی خاتون کرکٹر نے ایک میچ میں 2 سنچریاں مکمل کی ہیں۔ اس کے بعد، اسمرتی نے سال 2016 میں ویمن چیلنجرز ٹرافی کھیلی اور انڈیا ریڈ کے لیے 3 نصف سنچریاں بنائیں۔ اسمرتی نے اس میچ میں کل 192 رنز بنائے۔

اسمرتی کا انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر ان کے گھریلو کرکٹ کیریئر سے بہتر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز 2013 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 کھیل کر کیا۔ سال 2014 میں ان کا دوسرا بین الاقوامی میچ انگلینڈ کے خلاف تھا۔ اسمرتی نے اس میچ میں کل 73 رنز بنائے۔ اور یہ میچ ہندوستانی ٹیم نے جیت لیا۔ اور 2016 میں اسمرتی نے بین الاقوامی میچ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ سال2013 اسمرتی کے لیے ایک اہم سال تھا کیونکہ اس نے مہاراشٹر اور گجرات کے درمیان میچ میں صرف 154 گیندوں میں 224 رنز بنائے تھے۔ اسمرتی اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اخبار کی سرخیوں میں چھائی رہیں۔ اس طرح اسمرتی کو ایک روزہ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والی ملک کی پہلی خاتون کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس کے بعد بھی ان کا شاندار کھیل جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ICC Women's Cricketer of the Year: اسمرتی مندھانا سال کی بہترین خاتون کرکٹر منتخب

سال 2016 اسمرتی کے کیریئر کا بھی ایک اہم سال تھا جب اس نے ویمنس چیلنج ٹرافی میں تین نصف سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے مجموعی طور پر 194 رنز بنائے جس کی وجہ سے وہ اس ٹورنامنٹ کی بہترین اسکورر ثابت ہوئیں۔ اسمرتی کا بین الاقوامی کرکٹ کیریئر ان کے گھریلو کرکٹ کیریئر سے زیادہ دلچسپ ہے۔ ان کے بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز 2014 میں انگلینڈ کے خلاف ورمسلے پارک میں ہوا۔ اس میچ کی دونوں اننگز سمیت انہوں نے مجموعی طور پر 73 رنز بنائے اور اس طرح اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس سے قبل انہوں نے 2013 میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیل کر بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

سال 2016 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری بنائی۔ انہوں نے اسی 109 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ اس کے بعد اسمرتی 2016 کی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے والی واحد ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔اگست 2014 میں، اسمرتی مندھانا نے انگلینڈ کے خلاف ورمسلے پارک میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ ستمبر 2016 میں، وہ خواتین کی بگ بیش لیگ میں کھیلنے والی پہلی دو ہندوستانی خواتین میں سے ایک بن گئیں جب برسبین ہیٹ نے انہیں ٹورنامنٹ کے اس وقت کے ایڈیشن کے لیے سائن کیا تھا۔ ہرمن پریت کور خواتین کی بگ بیش لیگ میں کھیلنے والی دوسری خاتون کھلاڑی ہیں۔

سال 2016 میں ویمنز چیلنجر ٹرافی حاصل کی اور ٹورنامنٹ کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی بن گئیں۔ سال 2017 میں اپنی بہتر کارکردگی کے ساتھ، وہ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے فائنل میں لے گئی۔سال 2021 میں آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز پنک بال ٹیسٹ میں سنچری بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ اسمرتی ایک T20 بین الاقوامی میچ میں سب سے کم عمر ہندوستانی کپتان بن گئیں ۔سال 2019 میں، اسمرتی نیوزی لینڈ کے خلاف T20 انٹرنیشنل میں نصف سنچری بنانے والی ہندوستان کی تیز ترین خاتون کرکٹر بن گئیں۔سال 2019 میں، مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں "نو بھارت ٹائمز ایوارڈ" سے نوازا۔انہیں 16 جولائی 2019 کو حکومت ہند میں قانون اور انصاف کے وزیر کرن رجیجو نے ارجن ایوارڈ سے نوازا تھا۔ انہیں لندن میں "انڈین کرکٹ ہیروز ایوارڈز" سے نوازا گیا۔

انہیں سال 2019 میں انٹرنیشنل ویمنز کرکٹر آف دی ایئر سے نوازا گیا۔انہیں پہلی کامیابی اکتوبر 2013 میں ملی، جب وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والی پہلی خاتون ہندوستانی کرکٹر بن گئیں۔ 2016 میں، مندھانا نے خواتین کی بگ بیش لیگ(ڈبلیوبی بی ایل) کے لیے برسبین ہیٹ کے ساتھ ایک سال کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ مندھانا ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھیں جو 2017 کے خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی تھی، جہاں انہیں انگلینڈ کی ٹیم سے نو رنز سے شکست ہوئی تھی۔جون 2018 میں، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی).نے انہیں بہترین خاتون بین الاقوامی کرکٹر کے طور پر مقرر کیا۔سال 2018 میں، انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے سال کی بہترین خاتون کرکٹر کے لیےراشیل ہیوئی فلنٹ ایوارڈسے نوازا گیا۔

جون 2018 میں، مندھانا نے کِیا سپر لیگ کے دفاعی چیمپئن ویسٹرن اسٹورم کے لیے سائن کیا، اس لیگ میں کھیلنے والی وہ پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔گجرات کے خلاف مہاراشٹر کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے، انھوں نے وڈودرا کے کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ زون انڈر 19 ٹورنامنٹ میں 150 گیندوں پر ناقابل شکست 224 رن بنائے۔فروری 2019 میں انہیں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کے لیے ہندوستانی خواتین کی ٹی 20 آئی ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا۔سال 2019 میں اس نے 'سی ای اے ٹی انٹرنیشنل کرکٹ ایوارڈ' اور 'انٹرنیشنل ویمن کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ' جیتا۔ کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کے بہترین بلے بازی کے انداز کی وجہ سے سلیکٹرز نے انہیں اپریل 2013 میں بین الاقوامی ٹیم کے لیے نامزد کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.