ETV Bharat / sports

انڈین ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل وارم اپ میچ کرانے کا خواہاں - ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیداروں نے سیریز سے قبل پریکٹس میچ کی درخواست کی تصدیق کی ہے۔

Indian team management
Indian team management
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 10:49 PM IST

انڈین ٹیم مینجمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں بدھ کے روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں شکست کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف آئندہ چاراگست سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل دو یا کم از کم ایک فرسٹ کلاس پریکٹس میچ کرانے کا خواہاں ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیداروں نے سیریز سے قبل پریکٹس میچ کی درخواست کی تصدیق کی ہے۔

بورڈ کے ایک عہدیدار نے جمعرات کی شب بتایا 'بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ بھارتی ٹیم کے مسابقتی پریکٹس میچ کی درخواست پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے صدر ایان واٹمور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹام ہیریسن سے سے بات کریں گے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس سلسلے میں پہلے ہی ای سی بی کو ایک باضابطہ درخواست دی جاچکی ہے۔ ایک یا دو روز میں بی سی سی آئی کے سکریٹری کے ای سی بی حکام سے بات چیت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی'۔

قابل ذکر ہے کہ دورے کی ابتدائی اسکیم بھارتی ٹیم کی اے ٹیم سے کھیلنے کی تھی۔ نورتھمپٹن شائر اور لیسیسٹرشائر میں دوفرسٹ کلاس پریکٹس میچ کھیلے جانے تھے، لیکن برطانیہ میں موجودہ کورونا کی صورت حال اور سفری پابندیوں کے پیش نظر اس منصوبے کو اب ٹھنڈے بستے میں ڈال دیا گیا ہے اور اس کے بجائے ڈرہم میں ایک کیمپ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں بھارت کا سفر

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کی تیاری کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا، 'یہ ہم پر منحصر نہیں ہے۔ ہم یقیناً فرسٹ کلاس میچ چایتے تھے، جو مجھے لگتا ہے کہ ہمیں نہیں دیے گئے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی کیا وجہ ہے، لیکن ہاں، اس کے علاوہ مجھے لگتا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس کافی وقت ہوگا'۔

'یو این آئی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.