ممبئی: محدود اوورز کی سیریز کے لیے بھارت جولائی میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ کا دورہ کرے گا۔ 22 جولائی سے 7 اگست کے درمیان ہونے والے دورے میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز کے تینوں میچزٹرینیڈاڈ کے کوئنز پارک اوول میں بالترتیب 22 سے 27 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔ 29 جولائی کو ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں سیریز کا پہلا ٹی20 انٹرنیشن کھیلا جائے گا، جو اس گراؤنڈ میں مردوں کا پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ بھی ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل سینٹ کٹس کے وارنر پارک میں کھیلا جائے گا۔ چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے دونوں ٹیمیں امریکہ کے فلوریڈا جائیں گی۔ Indian Cricket Team To Tour West Indies For 3 ODIs, 5 T20Is In JulyAugust۔
بھارت کے علاوہ اس ڈومیسٹک سیزن میں ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سے بھی بھڑے گا۔ بنگلہ دیش کے خلاف 16 سے 28 جون کے درمیان دو ٹیسٹ میچزاینٹیگا اور سینٹ لوشیا میں منعقد ہوں گے۔ اس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی ہوگی۔
مزید پڑھیں:
- Jay Shah On Sourav Ganguly: سورو گنگولی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا، جے شاہ
- Modi Meets Women Boxer: پی ایم مودی نے باکسر نکہت سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی
بھارت کے بعد نیوزی لینڈ بھی کیریبین کا دورہ کرے گا۔ 10 اگست سے 21 اگست تک ہونے والے اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز جمیکا میں اور ون ڈے سیریز بارباڈوس میں ہوگی۔
(یو این آئی)