ETV Bharat / sports

Women's Asia Cup 2022 ویمنز ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان - Indian squad for Women Asia Cup 2022 announced

ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر سے بنگلہ دیش میں ایشیا کپ T20 ٹورنامنٹ کھیلے گی۔ آل انڈیا ویمنس سلیکشن کمیٹی نے اسمرتی مندھانا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔ Indian squad for Women's Asia Cup 2022 announced

Indian squad for Women's Asia Cup 2022 announced
ویمنز ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 1:10 PM IST

ممبئی: آل انڈیا ویمنز سلیکشن کمیٹی نے یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے سلہٹ میں کھیلے جانے والے ویمنز ایشیا کپ ٹی20 چیمپئن شپ 2022 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جس کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی۔ Indian squad for Women's Asia Cup 2022 announced

ایشیا کپ میں بھارتی خواتین ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کریں گی۔ شفالی ورما، رچا گھوش، اسنیہ رانا، دیالن ہیمالتھا، میگھنا سنگھ، رینوکا ٹھاکر، رادھا یادیو اور کے پی نوگیرے جیسی کھلاڑی پہلی بار خواتین کے ایشیا کپ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ جب کہ تانیہ بھاٹیہ، سمرن دل بہادر کو اسٹینڈ بائی پلیئرز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ویمن ایشیا کپ 2022 کے آٹھویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے اور اس میں سات ٹیمیں حصہ لیں گی جس کا فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلنے والی ٹیموں میں بھارت، پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ اور ملائیشیا شامل ہیں۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے افغانستان میں خواتین کی ٹیم نہیں ہے۔

بھارت اپنا پہلا میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ وہ پاکستان کا مقابلہ کرنے سے قبل ملائیشیا (3 اکتوبر) اور متحدہ عرب امارات (4 اکتوبر) سے میچز کھیلیں گے۔ بھارت 8 اکتوبر کو میزبان بنگلہ دیش سے کھیلے گا اور 10 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف راؤنڈ رابن میچ کھیلے گا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم 11 یا 13 اکتوبر کو ممکنہ سیمی فائنل سے قبل 10 دنوں میں چھ لیگ میچ کھیلے گی۔ فائنل میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.