بی سی سی آئی نے جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں اجنکیا رہانے 25 نومبر کو کانپور میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
وراٹ کوہلی ممبئی میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے اور ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دوسرا ٹیسٹ 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
بی سی سی آئی نے جسپریت بمراہ، محمد شامی اور روہت شرما کو آرام دیا ہے۔
بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ:
اجنکیا رہانے (کپتان)، چیتیشور پجارا (نائب کپتان)، کے ایل راہل، میئنک اگروال، شبمن گل، شریئس ایئر، ردھیمان شاہا، کے ایس بھرت، رویندرا جڈیجا، اشون، اکشر پٹیل، جینت یادو، ایشانت شرما، امیش یادو، محمد سراج، اور پرشدھ کرشنا
یہ بھی پڑھیں: روہت کی کپتانی میں وینکٹیش، رتوراج، ہرشل اور اویس کو ملی جگہ
وہیں وراٹ کوہلی ممبئی میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے اور ٹیم کی قیادت کریں گے۔