ETV Bharat / sports

Indian Mens Hockey team ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے ہانگزو کے لیے روانہ - ہندوستانی ٹیم 24 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم 19ویں ایشیائی کھیل ہانگژو 2022 میں شرکت کے لیے منگل کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ہانگزو کے لیے روانہ ہوئی۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے ہانگزو کے لیے روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 4:20 PM IST

بنگلورو:ہندوستانی ٹیم 24 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف اس مقابلے میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ ہندوستان کو پول اے میں پاکستان، جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور اور ازبکستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پول بی میں کوریا، ملائیشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں۔ہر پول سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ کرشماتی ڈفینڈرہرمن پریت سنگھ ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ہاردک ان کے نائب ہوں گے۔

ہرمن پریت نے کہا، "ٹیم 19ویں ایشین گیمز ہانگزو 2022 کے لیے سخت تیاری کر رہی ہے۔ ہم نے حال ہی میں ختم ہونے والی ایشین چیمپیئنز ٹرافی چنئی 2023 میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، لہذا ٹیم کا ہدف کارکردگی کی اس سطح کو برقرار رکھنا ہے۔ "ہمارے پول میں کچھ سخت مخالفین ہیں، لیکن ہمیں اپنی تیاری پر یقین ہے اور امید ہے کہ ہم پوڈیم پر پہنچ جائیں گے۔

ٹیم میں گول کیپر پی آر سریجیش اور کرشنا پاٹھک شامل ہیں جبکہ ڈیفنڈرز کی ذمہ داری ورون کمار، امیت روہیداس، جرمن پریت سنگھ، ہرمن پریت سنگھ اور سنجے کے ہاتھ میں ہوگی۔ مڈفیلڈ کی کمان نیلکنٹھ شرما، ہاردک سنگھ، منپریت سنگھ، وویک ساگر پرساد، سمت اور شمشیر سنگھ کریں گے، جب کہ حملے کی قیادت ابھیشیک، گرجنت سنگھ، مندیپ سنگھ، سکھجیت سنگھ اور للت کمار اپادھیائے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Rohan Boppana اتنے عرصے تک ڈیوس کپ کھیلنے پر فخر: بوپنا

ہانگزو کے لیے روانہ ہونے سے پہلے نائب کپتان ہاردک سنگھ نے کہا کہ ہم نے ٹورنامنٹ سے پہلے کچھ سخت پریکٹس سیشن کیے ہیں اور کیمپ میں موجود ہر شخص اسی ہدف کی طرف توجہ کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ہندوستان کا مقابلہ 24 ستمبر کو ازبکستان سے ہوگا جبکہ وہ بالترتیب 26، 28 اور 30 ​​ستمبر کو سنگاپور، جاپان اور پاکستان کا مقابلہ کرے گا۔ ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔یہ میچز سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.