ETV Bharat / sports

Indian Captain Supports Kohli: بھارتی کپتان روہت شرما نے آوٹ آف فارم وراٹ کوہلی کی حمایت کی - روہت شرما کا وراٹ کوہلی پر اعتماد

کوہلی کی خراب فارم Out of Rorm Virat Kohli کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے سوال پر روہت Rohit Sharma نے کہا، فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے لیکن کھلاڑی کا معیار کبھی نیچے نہیں آتا۔ ہم اس معیار کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ میرے اور بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ جب کسی کھلاڑی نے کئی برسوں تک اچھی کارکردگی کا مطاہرہ کیا ہے تو آپ ایک یا دو سیریز یا ایک یا دو سال میں اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔ لوگوں کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے لیکن جو لوگ ٹیم کو چلاتے ہیں وہ معیار کی اہمیت جانتے ہیں۔

Indian captain Rohit Sharma supported out-of-form Virat Kohli
بھارتی کپتان روہت شرما نے آوٹ آف فارم وراٹ کوہلی کی حمایت کی
author img

By

Published : Jul 11, 2022, 10:50 PM IST

ناٹنگھم: کپتان روہت شرما Rohit Sharma نے خراب فارم سے جوجھ رہے وراٹ کوہلی کی حمایت کی ہے۔ Indian Captain Supports Kohli انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں وراٹ کوہلی Virat Kohli نے کل نو گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے پانچ بار باونڈری لگانے کی کوشش کی۔ دو بار گیند - وائیڈ مڈ آن کے اوپر سے چوکا اور ایک گیندباز کے سر کے اوپر سے باونڈری لائن کے پار گئی۔ تاہم وہ بقیہ تین گیندوں پر دو بار آؤٹ ہوئے۔ کوہلی کے ٹی 20 کیریئر کے پیش نظر یہ سچ ہے کہ اس طرح کا جارحانہ انداز ان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ تاہم کوہلی بھارت کے ٹاپ آرڈر میں بلے بازی کرتے ہیں جہاں تمام کھلاڑیوں کو خطرہ مول لے کر تیز رفتاری سے رنز بنانے کا کام دیا گیا ہے۔ ٹیم چاہتی ہے کہ کوہلی سمیت ہر کھلاڑی اس نظریے کو اپنائے۔

بھارتی کپتان روہت شرما سے پوچھا گیا کہ کیا کوہلی کا یہ نیا جارحانہ انداز ٹیم انتظامیہ کے کہنے پر آیا یا ذاتی حکمت عملی کے تحت اپنایا، اس کے جواب میں روہت نے کہا، "یہ دونوں کا مرکب ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر، ہم ایک خاص طریقے سے کھیلنا چاہتے ہیں اور ہرایک کھلاڑی کو اس نظریے کو اپنانا ہوگا۔ اس ٹیم میں موجود تمام بلے باز خطرہ مول لینے اور بلے کے ساتھ اضافی تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔"

روہت نے مزید کہا، "یہ ضروری ہے کہ آپ خود غور کریں اور معلوم کریں کہ کون سی چیز آپ کے لیے کیا کام کر رہی ہے اور کون سی نہیں۔ یہ بغیر کوشش کے معلوم نہیں ہوگا۔ ہم کچھ عرصے سے اس نظریے کی پیروی کر رہے ہیں اور کسی دن یہ کام کرتا ہے اور کسی دن نہیں۔ تاہم ہم میدان میں خطرہ مول لینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایسا کرنے سے ہی ہم بحیثیت ٹیم سیکھیں گے اور ترقی کریں گے۔ ہر کوئی اس بات سے متفق ہے اور ٹیم اس سمت میں آگے بڑھنا چاہتی ہے۔"

ایک طویل عرصے سے ہندوستانی ٹیم نے ٹی20 میچوں کوون ڈے کی طرح کھیلا ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم نے صرف ان میچوں میں خطرہ مول لیا جہاں سیریز داؤ پر لگی تھی۔ تاہم اس نئی ٹیم مینجمنٹ نے اس ذہنیت کو بدلنا شروع کر دیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ٹیم ون ڈے کو ٹی ٹوئنٹی کی طرح کھیلے۔ اس سوچ نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی کایا پلٹ میں اہم کردار اداکرنے والے ایون مورگن ہندوستان کے جارحانہ انداز سے کافی خوش ہوئے۔ ناصر حسین کا خیال ہے کہ گہرائی کو دیکھتے ہوئے بھارت کو ہر ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Kapil Dev on Kohli: اگر کوہلی پرفارم نہیں کررہے ہیں تو آپ نوجوانوں کو باہر نہیں رکھ سکتے

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ٹی20 ورلڈ کپ کے سال میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کو کم اہمیت دی جائے گی، روہت نے واضح طور پر اس کی تردید کی۔ انہوں نے کہا، "ہمیں محدود اوورز کی کرکٹ کو ٹھیک سے سمجھنا ہوگا۔ میرا مطلب ہے کہ ون ڈے کرکٹ ٹی 20 کی ایک لمبی شکل ہے۔ آپ ایک روزہ میچوں میں تھوڑا کم ہی لیکن خطرہ مول لیں گے۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ خطرہ بالکل بھی نہیں لیناہوگا۔

ہندوستانی کپتان نے کہا، "ہمیں آزادانہ طور پر کھیلنے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ جب آپ آزادانہ طور پر کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ انفرادی کارکردگی اور ٹیم کے نتائج دونوں میں ناکامیوں کے خوف کے ساتھ آتاہے، لیکن آپ کو اس سے بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔" ہم بڑی تصویر کو دیکھ رہے ہیں، چھوٹی تصویرنہیں۔ یہ تمام میچ ہمارے لیے اہم ہیں کیونکہ کہیں نہ کہیں ہمیں کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چیزیں تھوڑی بہت بدلنا شروع ہو رہی ہیں۔"

"اس سیریز میں ہمارے ہر کھلاڑی کا کھیلنے کا انداز سب سے مثبت بات رہی۔ وہ کس طرح کریز پر آئے، کیسے انہوں نے ہرلمحے کا لطف اٹھایا، مواقع کو دونوں ہاتھوں سے لیا اور اضافی خطرات مول لیے۔ ہم ان کی ذہنیت کو بدلنا چاہتے ہیں اور وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ جب بھی میں کھلاڑیوں سے بات کرتا ہوں، مجھے ان کی طرف سے مثبت جواب ملتا ہے۔"

اپنے وکٹ کو انتہائی اہمیت دینے اور آزادانہ طورپر نہ کھیلنے کی ایک بڑی وجہ الیون میں ہرمقام کے لئے جاری شدید مقابلہ ہے۔ اگر ٹیم چاہتی ہے کہ کھلاڑی آزادی سے کھیلیں تو انہیں واضح پیغام دینا چاہیے۔ لہذا ہم توقع کرتے ہیں کہ کوہلی کو ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنے کی سزا دی جائے گی۔ اس لیے باہر سے دباؤ (کپل دیو کے ریمارکس، وریندر سہواگ اور وینکٹیش پرساد کے ٹویٹس) کوہلی کے بارے میں ٹیم کا نظریہ نہیں بدلے گا۔

کوہلی کی خراب فارم کی وجہ سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کی بات پر روہت نے کہا، ’’میں نہیں جانتا یہ ایکسپرٹ ہیں کون۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں ایکسپرٹ کیوں کہا جاتا ہے۔ وہ باہر سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نہیں جانتے کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ ہم ایک ٹیم بنا رہے ہیں جس کے لیے بہت سوچنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جاتا ہے اور انہیں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ باہر کے لوگ یہ سب نہیں جانتے اور باہر چل رہی باتیں معنی نہیں رکھتیں۔"

روہت نے کہا، "فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے لیکن کھلاڑی کا معیار کبھی نیچے نہیں آتا۔ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے۔ ہم اس معیار کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ میرے اور بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے بھی ہو چکا ہے۔ جب کسی کھلاڑی نے کئی برسوں تک اچھی کارکردگی کا مطاہرہ کیا ہے، آپ ایک یا دو سیریز یا ایک یا دو سال میں اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔ لوگوں کو یہ سمجھنے میں وقت لگتا ہے لیکن جو لوگ ٹیم کو چلاتے ہیں وہ معیار کی اہمیت جانتے ہیں۔" (یواین آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.