ETV Bharat / sports

CWG 2022: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم فائنل میں پہنچی - انگلینڈ کو 4 رنوں سے شکست

کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 4 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ India Women's Cricket Team

بھارتی خواتین ٹیم فائنل میں
بھارتی خواتین ٹیم فائنل میں
author img

By

Published : Aug 6, 2022, 7:07 PM IST

Updated : Aug 6, 2022, 7:35 PM IST

برمنگھم: دولت مشترکہ کھیلوں میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے فائنل میں داخلہ حاصل کر کے تاریخ رقم کی۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلش ٹیم 160 رنز ہی بنا سکی۔ Indian Team Enter in Commonwealth Games Final

ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے والی بھارتی ٹیم کی جانب سے اسمرتی مندھنا نے ٹیم کو مضبوط شروعات دی۔ ان کی شاندار بلے بازی کی بدولت بھارت نے پاور پلے میں 64 رنز جوڑے۔ بھارت کی پہلی وکٹ 76 کے اسکور پر شیفالی ورما کی شکل میں گِری جنہوں نے 17 گیندوں میں 15 رنز بنائے۔ اس کے فوراً بعد اسمرتی بھی 32 گیندوں میں 61 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ کپتان ہرمن پریت کور (20 رنز) کے آؤٹ ہونے کے بعد جمیما راڈریگز اور دِپتی شرما نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 38 گیندوں میں 53 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ دِپتی شرما 20 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جب کہ راڈریگز نے 31 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے فریا کیمپ نے دو جبکہ کیتھرین برنٹ اور کپتان نٹالی سیور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ ٹیم نے رنز بنانے کی رفتار برقرار رکھی لیکن دوسری جانب سے اس کے وکٹس بھی گرتے رہے اور ٹیم ہدف تک نہیں پہنچ سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان نٹالی سیور نے سب سے زیادہ 41 اور سلامی بلے باز ڈینیئل ویائٹ نے 35 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے اسنیہا رانا نے دو وکٹوں کے علاوہ دِپتی شرما نے 18 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی

آخری اوور میں انگلینڈ کو چھ گیندوں پر 14 رنز بنانے تھے۔ آخری اوور میں بھارتی ٹیم صرف تین فیلڈرز ہی باہر رکھ سکتی تھی کیونکہ ان پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ لگا تھا۔ اس اوور کی تیسری گیند پر اسنیہا رانا نے کیتھرین برانٹ کو کپتان ہرمن پریت کے ہاتھوں کیچ کروا کر بھارت کی جیت کا راستہ کھولا۔ صوفی ایکلسٹن نے آخری گیند پر چھکا لگایا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور انگلش ٹیم 4 رنز سے میچ ہار گئی۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم اٹھی۔ ایک خواب اس نے اس ٹورنامنٹ سے پہلے دیکھا تھا اور اب وہ اس کے بہت قریب ہے۔ بھارتی ٹیم نے آج جس طرح سے آغاز کیا، اس سے یہ واضح تھا کہ وہ اس میچ کو کس طرح آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ اگرچہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھی دباؤ برقرار رکھا لیکن میچ کے آخری لمحات میں وہ بھارتی گیندبازی کے سامنے مؤثر طریقے سے مزاحمت کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: پرینکا گوسوامی نے ریس واکنگ میں تو اویناش سابلے نے اسٹیپل چیس میں تمغہ جیتا

Last Updated : Aug 6, 2022, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.