ETV Bharat / sports

ہندوستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی - India Win The Toss A

India Afghanistan T20 Match چنڈی گڑھ کے موہالی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں میزبان ہندوستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اس میچ میں ہندوستان وراٹ کوہلی کے بغیر میدان میں اترا ہے۔

ہندوستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 7:09 PM IST

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ کے موہالی میں واقع آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

موہالی میں آج کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو جہاں وراٹ کوہلی کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ نجی وجوہات کی بنیاد پر ہندوستانی ٹیم کے لئے دستیاب نہیں ہیں۔ دوسری طرف تجربہ کار اسپن گیندباز راشد خان افغانستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتنے کے بعد تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز ہماری ٹیم کے لئے بہت ہی اہم ہے۔ اس سیریز سے ہمیں بہت کچھ حاصل ہو سکتا ہے۔ ٹیم میں شامل کئی نوجوان کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کا موقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کے میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کلدیپ یادو، اویش خان اور سنجو سمسن شامل ہیں۔ انہیں آرام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روہت اور وراٹ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل

دوسری طرف افغانستان کے کپتان ابراہیم زادران نے کہاکہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنا چاہتے تھے لیکن قسمت سے ٹاس ہار گئے۔ ہماری ٹیم میں ورلڈ کلاس بلے بازی ہے ان سے بڑی اننگ کھیلنے کی امید کریں گے۔ انہون نے کہاکہ ورلڈ کپ ٹی20 سے پہلے ہندوستان کے خلاف یہ سیریز بہت ہی اہم ہے۔ہمیں اپنی تیاریوں کو پختہ بنانے کا سنہرا موقع ملا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.