ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 شکست کے بعد روہت کا غصہ پھوٹا، شکست کی اصل وجہ بتائی

سری لنکا کے ہاتھوں سپرفور مرحلے میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ ہار کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ان کی ٹیم نے میچ میں 10 سے 15 رنز کم اسکور کیے۔ مزید انہوں نے شکست کے لیے اپنی ٹیم کی خراب کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ India were 10-15 runs short against Sri Lanka

India were 10-15 runs short against Sri Lanka
شکست کے بعد روہت کا غصہ پھوٹا، شکست کی اصل وجہ بتائی
author img

By

Published : Sep 7, 2022, 10:10 AM IST

دبئی: ایشیا کپ 2022 سپرفور مرحلے کا تیسرا میچ منگل کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس ہار کے ساتھ ٹیم انڈیا ایشیا کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ سری لنکا نے جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف ایک گیند باقی رہ ہی کر حاصل کر لیا۔ India Lose To Sri Lanka By 6 Wickets

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ شکست سے ان کی ٹیم کو بہتر سیکھنے میں مدد ملے گی۔ منگل کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر فور کے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کپتان روہت شرما (41 پر 72) کی شاندار کارکردگی نے بھارت کو 20 اوورز میں 173-8 تک پہنچا دیا۔ روہت کے بعد، سوریہ کمار یادو (29 میں 34) بھارت کے لیے دوسرے ٹاپ اسکورر تھے۔ India were 10-15 runs short against Sri Lanka

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکن بلے باز کوسل مینڈسن (37 پر 57) اور پاتھم نسانکا (37 پر 52) نے نصف سنچریاں اسکور کرکے سری لنکا کو 19.5 اوورز میں 174/4 سے جیتنے میں مدد کی۔ کپتان روہت نے اس شکست کے لیے اپنی ٹیم کی خراب کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ روہت نے کہا "ہمارے 10-15 رنز کم تھے، درمیان میں لڑکوں کو یہ سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے اور کس طرح کی شاٹ میکنگ ہو سکتی ہے۔"

انہوں نے کہاکہ لگاتار دو شکست بھارتیوں کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ ہے۔ یہ ٹیم کافی عرصے سے اچھی دور میں تھی، اس طرح کے نقصان سے ہمیں بطور ٹیم بہتر سیکھنے میں مدد ملے گی۔ گیند کے ساتھ یہ ایک اچھی کوشش تھی۔"

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.