ETV Bharat / sports

India vs Zimbabwe 2nd ODI بھارت مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے میدان میں اترے گا - بھارت بمقابلہ زمبابوے

بھارت اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج دوپہر 12 بجکر 45 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ بھارت سیریز میں 0۔1 سے آگے ہے۔ India vs Zimbabwe 2nd ODI

بھارت مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز جیتنے کے لیے میدان میں اترے گا

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 8:26 AM IST

ہرارے: بھارتی کرکٹ ٹیم لگاتار چوتھی ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش میں ہفتہ کو زمبابوے کے خلاف اپنا دوسرا ون ڈے کھیلے گی۔ بھارت اس وقت تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری پر ہے اور اگر وہ میچ جیت جاتا ہے تو اسے 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگی۔ یہ کے ایل راہل کی بطور کپتان پہلی فاتح سیریز بھی ہوگی۔ India vs Zimbabwe 2nd ODI Match Preview

تقریباً تین ماہ بعد میدان میں واپس آنے والے راہل بھی اس میچ میں اوپننگ کر سکتے ہیں۔ انہیں گزشتہ میچ میں چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنا تھی لیکن 189 رنز کا ہدف شیکھر دھون اور شبھمن گل کی جوڑی نے حاصل کر لیا جس کی وجہ سے انہیں بیٹنگ کا موقع نہیں ملا۔ اگست کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ سے پہلے راہل وکٹ پر وقت گزارنے کے لیے پہلے نمبر پر بلے بازی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب اگر شبھمن گل کو اننگز کا آغاز کرنے کا موقع ملا تو وہ اس جگہ کو اپنا بنانا چاہیں گے۔ گل، اپنی پچھلی چار اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے 64، 43، 98 اور 82 کے اسکور کئے تھے اور وہ مستقبل میں بھارت کے مستقل اوپنر بننے کے مضبوط دعویدار ہیں۔ بھارت کے حریف زمبابوے کو ان سے بہتر ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بیٹنگ کے کچھ مسائل حل کرنے ہوں گے۔ اس سیریز میں آنے سے قبل زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی لیکن بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کا رنگ پھیکا نظر آیا۔

یہ بھی پڑھیں: India Defeated Zimbabwe پہلے یک روزہ میچ میں بھارت کی شاندار جیت

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچریاں بنانے والے انوسینٹ کائیا، تادیواناشے مارومانی، ویسلے مادھویرے اور تکودزواناشے کیتانو کو مڈل آرڈر بلے بازوں کے لیے اسٹیج سیٹ کرنے کے لیے پچ پر وقت گزارنا ہوگا۔ ٹیم کو سکندر رضا اور ریان برلے سے بھی خصوصی امیدیں ہوں گی۔ دیپک چاہر، محمد سراج اور پرسدھ کرشنا کے خلاف زمبابوے کی ذہنیت ان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.