ETV Bharat / sports

India vs West Indies دوسرے دن کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وکٹ پر 86رنز - ویسٹ انڈیز بمقابلہ بھارت اسکور کارڈ

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ترینیداد میں کھیلا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ پر 86 رنز بنا لیے ہیں۔ اس سے قبل بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 438 رنز بنائے۔ جس میں وراٹ کوہلی کا سنچری بھی رہا۔ Virat Kohli Century against West Indies

دوسرے دن کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز کا اسکور ایک وکٹ پر 86رنز

author img

By

Published : Jul 22, 2023, 7:23 AM IST

ترینیداد: بھارتی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پورٹ آف اسپین کے کوئنز پارک اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی پہلی اننگز دوسرے دن 438 رنز پر سمٹ گئی۔ وہیں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بنا لیے ہیں۔ کھیل کے اختتام پر میک کینزی 14 اور بریتھویٹ 37 رنز بنا کر کریج پر موجود ہیں۔ آؤٹ ہونے والے بلے باز ٹی چندرپال تھے جنہوں نے 33 رنز بنائے۔ وہیں ایک وکٹ جڈیجہ کے کھاتے میں گیا۔

اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگز 438 رنز پر سمٹ گئی۔ سابق کپتان وراٹ کوہلی (121) اور رویندر جڈیجہ (61) نے بھارت کو اس اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، وہیں گزشتہ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے روی چندرن اشون نے ایک بار پھر نچلے آرڈر میں اپنی صلاحیت کو ثابت کرتے ہوئے 56 رنز کی شراکت کی۔ بھارت نے جہاں پہلے سیشن میں دو وکٹ گنوائے تھے وہیں باقی چار وکٹیں دوسرے سیشن میں گر گئیں۔ اور بھارتی اننگز ختم ہوتے ہی امپائر نے چائے کا اعلان بھی کر دیا۔ ونڈیز کی جانب سے کیمار روچ اور جومل واریکن نے تین تین جبکہ جیسن ہولڈر نے دو اور شینن گیبریل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: India vs West Indies پہلے دن کا کھیل ختم، بھارت کا اسکور چار وکٹ پر 288رنز

کوہلی اننگز کے 99ویں اوور میں الزاری جوزف کے ڈائریکٹ تھرو پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں صرف تیسری بار ہوا جب کوہلی رن آؤٹ ہونے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ وراٹ کوہلی نے اپنے 500ویں بین الاقوامی میچ میں سنچری بنا کر اسے خاص بنا دیا۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 29ویں سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی یہ مجموعی طور پر بین الاقوامی کیریئر کی 76ویں سنچری تھی۔ وہیں رویندر جڈیجہ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں نصف سنچری بھی بنائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.