ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka 2nd ODI بھارت نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی - بھارت سری لنکا سیریز

سری لنکا نے بھارت کے سامنے 216 رنز کا ہدف رکھا تھا لیکن لوکیش راہل (ناٹ آؤٹ 64) کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے اس ہدف کو 43.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Etv Bharat
بھارت نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 11:00 PM IST

کولکاتہ: کلدیپ یادو (51/3) اور محمد سراج کی عمدہ گیندبازی کے بعد لوکیش راہل (ناٹ آؤٹ 64) کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے جمعرات کو دوسرے یک روزہ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے اپنے نام کرلی ہے۔ سری لنکا نے ہندوستان کے سامنے 216 رنز کا ہدف رکھا جسے ہندوستان نے 43.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

راہل جب بلے بازی کے لیے آئے تو بھارت نے 62 رنز پر تین وکٹ گنوا دیے تھے۔ شریاس ائیر (28) اچھی فارم میں نظر آرہے تھے لیکن وہ بھی ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد راہل نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ 75 رنز کی شراکت کرکے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ پانڈیا کے آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے اکشر پٹیل (21) کے ساتھ 30 جبکہ کلدیپ یادو کے ساتھ 28 رنز جوڑ کر ہندوستان کو جیت تک پہنچایا۔

راہل نے اپنی میچ وننگ اننگ میں چھ چوکوں کی مدد سے 103 گیندوں میں 64 رنز بنائے۔ سری لنکا کے خلاف ہندوستان کی یہ مسلسل 10ویں سیریز جیت ہے۔ سیریز کا آخری میچ تروواننت پورم کے گرین فیلڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد سری لنکا نے اچھی شروعات کی۔ محمد سراج کی گیند پراوشکا فرنانڈو (17 گیند، چار چوکے، 20 رن) کے بولڈ ہونے کے بعد بھی نواندو فرنانڈو اور کوسل مینڈس نے اننگ کی رفتار کو رکنے نہیں دیا اور پاور پلے میں 51 رن جوڑ لئے۔

فرنانڈو نے 12ویں اوور میں عمران ملک کو دو چوکے لگا کر اننگ کی رفتار میں اضافہ کیا، جبکہ مینڈس نے دواوور بعدعمران کی شارٹ گیند پرچھکا لگایا۔ فرنانڈو مینڈس نے دوسرے وکٹ کے لیے 73 رنز جوڑے۔ سری لنکا کو مضبوط پوزیشن سے نکالنے کے لیے ہندوستان کو وکٹوں کی ضرورت تھی اور کپتان روہت شرما نے گیند اسپنرز کے حوالے کر دی۔ کلدیپ نے اپنے پہلے ہی اوور میں مینڈس کا وکٹ نکالا، جبکہ اکشر پٹیل نے اگلے اوور میں دھننجے ڈی سلوا کو صفر پر پویلین کا راستہ دکھایا۔ فرنینڈو نے اننگ کی 62 ویں گیند پر اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن اگلی ہی گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کے لئے ڈیبیو کرنے والے فرنانڈو نے اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 63 گیندوں پر چھو چوکوں کی مدد سے 50 رن بنائے، جبکہ کسل مینڈس 34 گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ 34 رنوں کا تعاون کیا۔

اس کے بعد کلدیپ نے چریت اسلانکا (15) اور کپتان داسن شاناکا (2) کو آؤٹ کرکے سری لنکا کے مڈل آرڈر کی کمر توڑ دی۔ صرف 24 رن کے وقفے میں پانچ وکٹ گرنے کے سبب سری لنکا مشکل میں پڑ گیا۔ وانندو ہسرنگا (17 گیند، تین چوکے، ایک چھکا، 21 رن) اور چمیکا کرونارتنے (25 گیند، تین چوکے، 17 رن) نے کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن عمران کی رفتار کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ عمران نے نچلے آرڈر کے دونوں بلے بازوں کو بیک ورڈ پوائنٹ پر کھڑے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

آخر میں، ڈونتھ ویلالگے اور کاسن راجیتا نے نویں وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت داری کرکے سری لنکا کو 215 رنز تک پہنچا دیا۔ راجیتھا 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سراج نے 40ویں اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر ویلالگے (32) اور لہیرو کمارا کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ سراج نے اپنے 5.4 اوور میں 30 رنز دے کر تین وکٹ لیے۔ کلدیپ نے 10 اوور میں 51 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عمران کو دو اور اکشر کو ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.