ETV Bharat / sports

India vs South Africa 2nd Test: سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گا بھارت - بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز

جوہانسبرگ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گئے ہیں جس میں بھارت نے دو میں جیت درج کی ہے India performance in Johannesburg اور تین میچ ڈرا رہا ہے۔

India vs South Africa 2nd Test
India vs South Africa 2nd Test
author img

By

Published : Jan 3, 2022, 7:56 AM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ India vs South Africa 2nd Test آج جوہانسبرگ میں دوپہر ایک بجکر 30 منٹ سے کھیلا جائے گا۔

بھارت کے پاس جنوبی افریقہ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا موقع ہے۔ ایک یادگار سال 2021 کے اختتام کے بعد، بھارت 2022 میں بھی شاندار آغاز کرنے کی کوشش کرے گا۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے جیت India wins against south Africa in centurion درج کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

وہیں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک کی کارکردگی بہتر رہی ہے۔ یہاں کھیلے گئے پانچ ٹیسٹ میچوں میں بھارت نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور تین بار ڈرا ہوا ہے، جب کہ بھارت یہاں کبھی بھی جنوبی افریقہ سے ہارا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs South Africa test: جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی تاریخی جیت

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حالانکہ جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازوں نے زبردست واپسی کی۔ ٹاس بھارت کے حق میں گیا جس کے بعد کے ایل راہول اور میانک اگروال نے 117 رنز کی شراکت قائم کی۔

بھارت کو چیلنج کرنے کے لیے جنوبی افریقہ کے پاس باؤلنگ اٹیک ہے، لیکن ان کے بلے بازوں کو بھارتی گیند بازوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ کوئنٹن ڈی کاک کی ٹیسٹ کرکٹ سے حیران کن ریٹائرمنٹ کے بعد میزبان ٹیم کا بیٹنگ آرڈر کمزور ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.