ETV Bharat / sports

Ind vs Sa 2nd T20: جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی - India vs South Africa result of 2nd T20

جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ہینرک کلاسن کی شاندار بلے بازی 46 گیندوں پر 81 رنز کی بدولت مہمان ٹیم نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان اور 10 گیند پہلے ہی 149 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، جس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔India vs South Africa

Klaasen Powers South Africa To 4 Wicket Win Over India in 2nd T20
جنوبی افریقہ نے بھارت کو دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی
author img

By

Published : Jun 12, 2022, 10:54 PM IST

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں میزبان ٹیم بھارت کو شکست دینے کے بعد اتوار کو کٹک کے بارابتی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی ٹیم انڈیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔India vs South Africa

جیتنے کے لیے آسان ہدف 149 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم کا آغاز بھی خراب رہا اور 29 رنز پر افریقہ کے چار وکٹ پویلین لوٹ گئے تھے اور یہاں سے یہ محسوس ہوا رہا تھا کہ بھارت میچ میں واپسی کرسکتا ہے۔ لیکن جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر ہینرک کلاسن (81 رنز، 46 گیندوں، 7 چوکے، 5 چھکے) جو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے، نے اپنی زبردست اسٹرائیکس سے میچ کو یک طرفہ بنا دیا۔کوئی ہندوستانی گیند باز ان کے سامنے نہیں چل سکا جس کی وجہ سے مہمان ٹیم نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر اور 10 گیندیں باقی رہتے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے شریاس ایئر نے 35 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔ دنیش کارتک نے 21 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سےناٹ آؤٹ 30 رنز بنائے۔ اننگز کے آخری اوور میں کارتک نے ڈوین پریٹوریئس کی گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگائے۔کپتان رشبھ پنت پانچ اور ہاردک پانڈیا نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل نے 10 اور ہرشل پٹیل نے ناٹ آؤٹ 12 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اینریک نورٹجے نے 36 رنز کے عوض دو وکٹ لئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.