ETV Bharat / sports

Ind vs SA 1st Test Match: بھارت-جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوا - بھارت جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن

بھارت جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سینچورین First Test Match in Centurian میں کھیلا جارہا ہے، آج دوسرے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے شام ساڑھے پانچ بجے دوسرے دن کا کھیل رد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

India vs South Africa 1st Test: 2nd day's play washed out without a ball
بھارت-جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوا
author img

By

Published : Dec 27, 2021, 8:38 PM IST

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل آج بارش کی نذر ہوگیا۔ مسلسل بارش کی وجہ سے بھارتی وقت کے مطابق تقریباً شام ساڑھے پانچ بجے کھیل رد کر دیا گیا۔

بی سی سی آئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے آج سنچورین میں تیز بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میچ افسران کی طرف سے کھیل شروع کرنے کے لیے شام چار بج کر 15 منٹ پر میدان کا معائنہ کیا گیا لیکن صورتحال کھیل کے موافق نہیں تھی اور پھر شام پانچ بجکر 26 منٹ پر میدان پر کافی پانی جمع ہونے کی وجہ سے کھیل رد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Ind vs SA Test Match: کے ایل راہل کی ناٹ آؤٹ سنچری سے بھارت پوزیشن مضبوط

بھارت نے پہلے دن تین وکٹوں کے نقصان پر 272 رن بنائے تھے۔ لوکیش راہل 122 جبکہ اجنکیا رہانے 40 رن پر کھیل رہے ہیں۔ مینک اگروال 60 اور کپتان وراٹ کوہلی 35 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تھے جبکہ چیتیشور پجارا اپنا کھاتا بھی نہیں کھول سکے۔

ایشیا سے باہر کسی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سنچری بنانے والے راہل دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ کارنامہ مرلی وجے نے انجام دیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.