بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کو 49.5 اوورز میں 287 رنز پر آل آوٹ کردیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے 288 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 49.2 اوورز میں 283 رنز ہی بنا سکی، جس کی وجہ سے بھارت کو چا رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔SA vs Ind 3rd ODI
بھارت کی جانب سے شیکھر دھون 61 رنز، کوہلی 65 رنز اور اخیر میں چہر 54 رنز بنانے میں کامیاب رہے، افریقہ کی جانب سے لنگی نیگڑی اور پھلکوایو کو تین تین وکٹ ملا جبکہ پیٹریس کو دو اور ماگلا اور مہاراجہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک (124) کی شاندار سنچری اور مڈل آرڈر کے بلے باز ریسی وان ڈر ڈوسین (52) کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 287 رنز کا چیلنجنگ اسکور کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
سیریز کا پہلا میچ کھیل رہے نوجوان تیز گیند باز پرسدھ کرشنا نے 9.5اوور میں 59رن دیکر سب سے زیادہ تین جبکہ دیپک چہر اور نائب کپتان جسپریت بمراہ نے بالترتیب آٹھ اوور میں 53 رن پر دو اور دس اوور میں 52رن دیکر دو وکٹ لیے۔ لیگ اسپنر یوجویندر چہل نے بھی ایک وکٹ لیا۔