کرائسٹ چرچ: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے بدھ کے روز کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول کے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو بھارتی کرکٹ ٹیم جیتنے کی پوری کوشش کرے گی، تاکہ وہ نیوزی لینڈ میں ایک اور ون ڈے سیریز ہارنے سے بچ سکے اور سیریز 1-1 سے برار کرسکے۔ کل کے میچ میں ٹاس کا کردار اہم ہوگا، کیونکہ اس گراؤنڈ پر ہدف کا تعاقب کرنا آسان سمجھا جاتا ہے۔ یہ میچ بدھ کو بھارتی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے کھیلا جائے گا۔ India vs New zealand
آپ کو بتاتے چلیں کہ تین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ نے بھارت سے 7 وکٹوں سے جیتا تھا، جب کہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ ایسے میں اب دونوں ٹیمیں اس میچ کو جیتنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گی۔ نیوزی لینڈ مزید ایک میچ جیت کر سیریز 2-0 سے اپنے حق میں کرنے کی کوشش کرے گا، وہیں ٹیم انڈیا کی نظریں سیریز 1-1 سے برابر کرنے پر ہوگی۔
اگر ہم بھارت اور نیوزی لینڈ کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیموں نے گزشتہ 5 میچوں میں مخلوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم گزشتہ 5 میچوں میں سے تین میں شکست کھا چکی ہے، ایک جیتا ہے، جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔ دوسری جانب اگر بھارتی ٹیم کی گزشتہ 5میچوں کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ٹیم نے دو میچ جیتے ہیں، جب کہ دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش کی وجہ سے ایک میچ منسوخ ہوگیا تھا۔
شیکھر دھون کو نوجوانوں سے بھری ٹیم میں کپتانی کی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیم میں ایسے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہوگا جو بھارت کو سیریز ہارنے سے بچانے میں مدد گار ثابت ہو۔ بھارت نے ابھی تک نیوزی لینڈ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلا ہے۔ یہاں نیوزی لینڈ نے اب تک مجموعی طور پر 11 میچز کھیلے ہیں اور ان میں سے 10 جیتے ہیں، جب کہ ایک میں اسے شکست ہوئی ہے۔
اس گراؤنڈ میں سب سے زیادہ اسکور اسکاٹ لینڈ 341/9 کا ہے ، جب کہ سب سے کم اسکور 117 سری لنکا کا تھا۔ اس گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 421 رنز مارٹن گپٹل نے بنائے ہیں۔ کیلم میکلیوڈ نے اس گراؤنڈ پر 175 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی ہے۔ ٹرینٹ بولٹ اس گراؤنڈ پر سب سے زیادہ 18 وکٹیں لے چکے ہیں، جب کہ بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ بھی ان کے نام ہے۔ ٹرینٹ بولٹ نے 34 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسے یہ گراؤنڈ بہت پرانا ہے جسے سنہ 1851 میں بنایا گیا تھا۔ یہاں 18 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اوول کی یہ پچ بلے بازوں کے لیے بہترین بتائی جاتی ہے۔ یہاں کی آؤٹ فیلڈ بھی بہت اچھی ہے اور بلے بازوں کو آزادی سے شاٹس کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ تیز گیند بازوں کو بھی پچ پر کچھ مدد مل سکتی ہے۔ کرائسٹ چرچ کا موسم کل سے نارمل رہنے کی توقع ہے۔ 30 نومبر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری ہوسکتی ہے۔ یہاں بھی میچ کے دن ایک گھنٹے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بدھ کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسمان ابر آلود رہنے کا 92 فیصد امکان ہے۔
مزید پڑھیں: