ETV Bharat / sports

India vs New Zealand T20 بھارتی ٹیم کو رانچی گراؤنڈ پسند، یہاں یہ ریکارڈ درج ہے - IND NZ Ranchi Pitch Report

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔ ہاردک پانڈیا اس سیریز میں ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ اس سیریز میں پرتھوی شا کی طویل عرصے بعد واپسی ہو رہی ہے۔ India vs New Zealand T20 , Ranchi Pitch Report

Ind vs NZ T20 , Ranchi Pitch Report
بھارتی ٹیم کو رانچی گراؤنڈ پسند، یہاں یہ ریکارڈ درج ہے
author img

By

Published : Jan 26, 2023, 3:31 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تین ونڈے میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت کر نیوزی لینڈ کو کلین سویپ کیا ہے۔ ون ڈے کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھلا جائے گا۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ 27 جنوری کو جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم اندور سے رانچی پہنچ گئی ہے۔ روہت شرما، وراٹ کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑی اس سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔ ٹیم انتظامیہ نے انہیں آرام دیا ہے۔

اب تک بھارت رانچی میں ایک بھی T20 میچ نہیں ہارا ہے (Ind vs Nz)۔ بھارت نے جے ایس سی اے گراؤنڈ پر کل تین ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم اس گراؤنڈ میں سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو شکست دے چکی ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کے آبائی شہر میں بھارت کا غلبہ رہا ہے۔ سریہ کمار یادو سیریز میں نائب کپتان ہوں گے۔ بتادیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کل 22 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 12 میچ جیتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ایک میچ برابر رہا۔ بھارت نے دو سپر اوور میچز بھی جیتے ہیں۔ ان اعداد و شمار میں بھارتی ٹیم کا پلہ بھاری نظر آرہا ہے۔ ان کے پرانے ریکارڈ کو دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے سکتی ہے۔ بھارتی ٹیم: شبمن گل، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، راہل ترپاٹھی، سوریہ کمار یادو (نائب کپتان)، ہاردک پانڈیا (کپتان)، دیپک ہوڈا، واشنگٹن سندر، شیوم ماوی، ارشدیپ سنگھ، عمران ملک، یوزویندر چہل۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.