ETV Bharat / sports

India vs New Zealand بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج - بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لکھنؤ میں شام سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ بھارت سیریز میں ایک صفر سے پیچھے ہے۔ India vs New Zealand 2nd T20 match

بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 1:44 PM IST

لکھنؤ: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان بھارتی کرکٹ ٹیم سیریز میں واپسی کے ارادے کے ساتھ اتوار کو اکانا میدان میں اترے گی۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد کل کا میچ ویسے بھی بھارتی ٹیم کے لیے 'کرو یا مرو' والا ہوگا۔ میچ کو اپنے حق میں کرنے کے لیے نوجوانوں سے بھری بھارتی ٹیم کو جوش کے ساتھ ماضی کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا ہوگا جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا بھی تجربات کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں گے۔ رانچی کے میچ میں سات باؤلرز کے استعمال کے باوجود توقع سے زیادہ رنز خرچ کیے گئے جب کہ بیٹنگ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے ٹیم کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔ نتیجتاً بھارت اپنے گھریلو میدان میں ہارنے پر مجبور ہوا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار یارکر سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے ارشدیپ کی کارکردگی اپنی سرزمین پر اب تک توقع کے مطابق نہیں رہی ہے۔ کل کے میچ میں موقع ملنے پر انہیں وائیڈ بال پر لگام لگانی ہوگی وہیں طوفانی گیندباز عمران ملک اور شیوم ماوی کو لائن لینتھ کو کنٹرول کرکے کیوی بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنا ہوں گی۔ رانچی میں اسپنروں کے لئے مددگار رہی پچ پر واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادو کی کارکردگی عمدہ رہی۔ سندر نے نیوزی لینڈ کے دو اہم وکٹ حاصل کرنے کے بعد شاندار نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ ٹیم کی شکست کو روکنے میں ناکام رہے۔

اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر ہندوستانی ٹیم میں تجربات کا سلسلہ جاری ہے۔ تجربہ کار کوچ راہل دراوڈ کی قیادت میں پرجوش کھلاڑیوں نے خود کو ثابت بھی کیا ہے، لیکن ٹاپ آرڈر کی ناکامی رانچی میں شکست کی ایک بڑی وجہ بن کر سامنے آئی ہے۔ اب سیریز کے فیصلہ کن میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کپتان پانڈیا اور کوچ دراوڈ ٹاپ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہیں یا پھرآخری پلیئنگ الیون پر ہی بھروسہ کریں گے۔ ان فارم پرتھوی شا کے مستقبل کا فیصلہ بھی کل کے میچ میں ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs New Zealand T20 واشنگٹن نے کہاکہ ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت نہیں

ٹی 20 میچ کے لحاظ سے اکانا گراؤنڈ اب تک ہندوستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے یہاں دو ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جہاں اس نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو شکست دی ہے۔ یہاں ہفتہ کو ہونے والی بارش کے بعد ہفتہ کی چمکیلی دھوپ زمین پر پھیلی ہوئی نمی کو جذب کرنے کا کام کرے گی۔ تقریباً 40 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اکانا کے خوبصورت میدان میں ہونے والے میچ کے تقریباً تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ نوابوں کا شہر کرکٹ کے خمارمیں ڈوبا ہوا ہے۔ پانڈیا کی ٹیم لکھنؤ کو جیت کا تحفہ دے کر سیریز کو زندہ رکھنا چاہے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.