ETV Bharat / sports

India vs England 2nd Test: کے ایل راہل کی ناقابل شکست سنچری، پہلا دن بھارت کے نام - بھارت اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ

بھارت اور انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت کے لیے سلامی بلے بازوں رہت شرما (83) اور کے ایل راہل (127) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 276 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

India vs England 2nd Test rahuls century
کے ایل راہل کی ناقابل شکست سنچری
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 12:28 PM IST

انگلینڈ کے لارڈز میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بھارت کے نام رہا۔ بھارت پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 276 تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

بھارت کا اسکور چائے کے وقت 2 وکٹوں پر 157 رنز تھا۔ یہاں سے بھارت کو ایک مضبوط شراکت کی ضرورت تھی کیونکہ ویراٹ کریز پر ابھی نئے تھے لیکن بھارتی کپتان نے نہ صرف دوسرے سیشن میں گرنے والی دو وکٹوں سے دباؤ ہٹایا بلکہ اس نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر ا سکور کو 267 تک پہنچایا اور انہوں نے تیسری وکٹ کے لیے 117 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل تقریبا 5 اوور پہلے رابنسن نے وراٹ کوہلی کو 42 رنز پر آوٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔

یہ بھی پڑھیں: روٹ اور بمراہ کو ٹیسٹ رینکنگ میں فائدہ

دن کے اختتام پر اجنکیا رہانے 22 گیندوں پر 1 رن پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ دوسرے کریز پر راہل 127 رنز پر ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے 2 اور رابنسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.