ETV Bharat / sports

India vs Bangladesh Test Match لنچ بریک تک بھارت کا اسکور تین سو اڑتالیس رنز - بھارت بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ

پہلے دن کے ناقابل شکست بلے باز شریاس آئیر اور آر اشون نے دوسرے دن اننگز کو آگے بڑھایا۔ صبح کے سیشن میں دونوں بلے باز محتاط انداز میں بیٹنگ کر رہے تھے اور ائیر سنچری بنانے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئے۔ اب نچلے آرڈر کے بلے باز اننگز کو آگے لے جا رہے ہیں۔ India vs Bangladesh Test Match

India vs Bangladesh 1st Test Match, Day 2: India 348/7 vs Bangladesh At Lunch
لنچ بریک تک بھارت کا اسکور 348 رنز
author img

By

Published : Dec 15, 2022, 12:14 PM IST

چٹاگانگ: پہلے دن کے ناقابل شکست بلے باز شریاس آئیر اور آر اشون نے دوسرے دن اننگز کو آگے بڑھایا۔ صبح کے سیشن میں دونوں بلے باز احتیاط سے بیٹنگ کر رہے ہیں۔ خبر لکھنے تک بھارتی ٹیم 120 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنا چکی ہے۔ کلدیپ یادو 21 اور آر اشون 40 رن بنا کر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ India vs Bangladesh 1st Test Match, Day 2: India 348/7 vs Bangladesh At Lunch

اس سے قبل آج شریاس آئیر کل کے اسکور میں صرف مزید 4 رنز کا اضافہ کرکے 86 رنز کے اسکور پر عبادت حسین کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ اس طرح وہ اپنی سنچری بنانے سے قبل آوٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے دن چیتشور پجارا (90) اور نوجوان بلے باز شریاس آئیر(82 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری اننگز کی بدولت بھارت نے بدھ کو خراب آغاز سے باز آکر پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔

اس سے قبل بھارت نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے بہتر آغاز کیا اور اوپننگ پارٹنرشپ میں 41 رن جوڑے، لیکن اس کے بعد بھارت نے 48 رن پر جاتے ہوئے تین وکٹیں گنوا دیں۔ بھارت کی چوتھی وکٹ 112 کے سکور پر گری۔ لیکن اس کے بعد پجارا اور آئیر نے پانچویں وکٹ کے لیے 149 رنز کی بڑی شراکت قائم کی۔ بھارت نے دن کے آخری اوور میں پجارا اور اکشر پٹیل کی وکٹیں گنوائیں اور بھارت کا سکور چھ وکٹ پر 278 تھا۔

اکشر کی وکٹ کے ساتھ ہی چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچ گیا تھا۔ یہ سیشن پوری طرح بھارت کے نام جا رہا تھا لیکن دوسری نئی گیند بنگلہ دیش کے لیے اندھیرے میں سورج کی کرن بن کر آئی۔ پجارا 2019 کے بعد اپنی پہلی سنچری کی تلاش میں، 90 تک پہنچنے کے بعد بولڈ ہو گئے اور اکشر آخری گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس طرح شریاس پہلے دن 82 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام سب سے کامیاب بولر رہے۔ پہلے دن ایک تہائی اوور ڈالنے والے اس گیند باز نے تین بڑے بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا اور بنگلہ دیش کو میچ میں زیادہ پیچھے نہیں رہنے دیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان کے ایل راہل نے 22، شبمن گل نے 20 اور وراٹ کوہلی نے ایک رن بنایا، جب کہ رشبھ پنت 46 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50 چھکے مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بن گئے۔ پنت نے 45 گیندوں پر 46 رن کی اپنی جارحانہ اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ دن کے دوسرے سیشن میں پنت نے 32ویں اوور میں مہدی حسن معراج کی جانب سے مکمل ٹاس گیند پر ڈیپ مڈ وکٹ پر چھکا لگا کر یہ ریکارڈ بنایا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.