آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل مقابلہ آج (2 فروری) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کولج کرکٹ گراؤنڈ، اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ بھارت مسلسل چوتھا سیمی فائنل کھیلے گا۔ India U19 vs Australia U19 Semi Final Match
لیگ راؤنڈ میں بھارت اپنے تینوں میچ جیت کر گروپ بی میں سرفہرست تھا۔ جبکہ آسٹریلیا اپنے گروپ میں 2 میچ جیت کر دوسرے نمبر پر تھا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر جبکہ بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ India Beat Bangladesh in ICC U19 quarter final
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ 2022 کا میچ شام 6.30 بجے شروع ہوگا۔ India vs Australia in Under-19 World Cup 2022
بھارت اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل مقابلہ اسٹار اسپورٹس کے علاوہ ڈزنی ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ India U19 and Australia U19 semi-final Live Streaming
یہ بھی پڑھیں: Under-19 World Cup 2022: بنگلہ دیش کو شکست دے کر بھارت سیمی فائنل میں
واضح رہے کہ بھارت نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو 119 رنز سے شکست دی تھی۔