آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ آکلینڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بھارت ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔IND vs AUS in Women's World cup 2022
بھارت کی جانب سے یاستیکا بھاٹیہ، میتالی راج اور ہرمن پریت کور نے نصف سنچری کی۔ میتالی راج نے 96 گیندوں میں 68، یاستیکا بھاٹیہ نے 83 گیندوں میں 59 اور ہرمن پریت کور نے صرف 47 گیندوں میں 57 رنز کی اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈارسی براؤن نے 3 وکٹ اور الانا کنگ نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
بھارتی ٹیم کے لیے اس میچ میں جیت بہت اہم ہے۔ اگر آسٹریلیا بھارت کے خلاف آج میچ جیت جاتا ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچ کھیل چکی ہے جس میں اسے 2 میں جیت اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے۔
بھارت کی پلیئنگ الیون: اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، یاستیکا بھاٹیہ، میتالی راج، ہرمن پریت کور، سنیہ رانا، رچا گھوش، پوجا وستراکر، راجیشوری گائیکواڑ، جھولن گوسوامی اور میگھنا سنگھ (India's playing XI)
آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: الیسا ہیلی، ریچل ہینز، میگ لیننگ، ایلیس پیری، بیتھ مونی، تہیلا میک گراتھ، ایشلے گارڈنر، جیس جوناسن، الانا کنگ، ڈارسی براؤن، میگن شُٹ (Australia playing XI)