ETV Bharat / sports

India vs Australia ODI سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی بھارتی ٹیم

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 11:48 AM IST

چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ دوپہر 1:30 سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں ایک ایک کی برابری پر ہیں۔ India vs Australia 3rd ODI Match

سیریز جیتنے کے ارادے سے اترے گی بھارتی ٹیم

چنئی: آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ون ڈے 22 مارچ یعنی آج کھیلا جانا ہے۔ اس سیریز کا پہلا ون ڈے ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرا ون ڈے وشاکھاپٹنم میں ہوا جس میں آسٹریلیا ٹیم نے بھارتی ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ اب اس فیصلہ کن میچ میں دونوں ٹیمیں جیت کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ یہ میچ بہت دلچسپ ہو سکتا ہے۔ میچ دوپہر 1.30 بجے شروع ہوگا۔

بھارت بمقابلہ آسٹریلیا کے فیصلہ کن میچ پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ آخر کون سی ٹیم کس کو ہرائے گی؟ دونوں ٹیمیں اس میدان پر سیریز جیتنے کی اپنی پوری کوشش کریں گی۔ اب کون جیتے گا یہ تو میچ کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ یہ ون ڈے سیریز فی الحال 1-1 سے برابر ہے۔ بتا دیں کہ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پہلا ون ڈے میچ 9 اکتوبر 1987 کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کو 1 رن سے شکست ہوئی تھی۔ چیپاک گراؤنڈ میں ون ڈے میں ٹاس اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم ون ڈے میچ جیت جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs Australia Third ODI: چنئی میں ویراٹ کوہلی کا بلہ بولتا ہے

پچھلے اعداد وشمار کی بات کریں تو یہاں کھیلے گئے 22 ون ڈے میچوں میں سے زیادہ تر میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیت حاصل کی ہے۔ اس گراؤنڈ پر ون ڈے کرکٹ کے 22 میچوں میں سے جو ٹیم پہلے بیٹنگ کرنے آئی تھی اس نے 13 میچ جیتے ہیں۔ وہیں 2019 میں اس کے برعکس ہوا، بھارت کے خلاف بعد میں بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیت گئی تھی۔ ایک طرح سے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ تیسرے ون ڈے میں ٹاس بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.