نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ تقریباً یک طرفہ ہو گیا ہے۔ تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مجموعی برتری 114 رنز ہے۔ اس طرح بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا ہے۔ بھارت کی جانب رویندر جڈیجہ نے 7 اور آر اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہیڈ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ جواب میں بھارت نے 6 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی ہے۔
بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے 263 رنز بنائے تھے، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم دوسرے دن 262 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنالیے تھے۔ اس طرح آسٹریلیا کو 62 رنز کی برتری حاصل ہے۔
بتادیں کہ ڈیوڈ وارنر انجری کے باعث اس میچ سے باہر ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 39 اور مارنس لبوشنے 16 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ یہ جوڑی آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کو آگے لے جانا چاہے گی اور آسٹریلیا مزید برتری حاصل کرنا چاہے گا، جب کہ بھارتی ٹیم کینگرو ٹیم کو کم رنز میں سمیٹ نا چاہے گی۔ رویندر جڈیجہ، آر اشون اور اکشر پٹیل کی اسپن اٹیک آسٹریلوی ٹیم کے بلے بازوں کو پریشان کرے گی۔
میچ کے دوسرے دن کی بات کریں تو بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 261 رنز بنا سکی۔ ایک وقت پر ٹیم 139 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد اکشر پٹیل اور آر اشون نے سنچری شراکت داری کرکے بھارتی ٹیم کو سنبھالا۔ اکشر نے 74 رنز کی بے مثال اننگز کھیلی۔ وہیں آر اشون نے 37 رنز بنائے۔ وراٹ کوہلی نے بھی 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کے آؤٹ ہونے پر تنازع بھی ہوا۔
آسٹریلیا کی جانب آف اسپنر نیتھن لیون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے خلاف ان کی 100 وکٹیں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ آف اسپنر ٹوڈ مرفی اور بائیں ہاتھ کے اسپنر میتھیوز کنہمن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح 10 میں سے 9 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں۔ بھارت کو ابھی میچ کی چوتھی اننگز کھیلنی ہے۔ ایسے میں کینگرو اسپنرز بھارت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ وہیں دہلی کی پچ پر 200 سے زیادہ کا ہدف اہم ہونے والا ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنائے تھے۔
مزید پڑھیں: