ETV Bharat / sports

India vs Australia 2nd test آسٹریلیا کی پوری ٹیم 113 رنز پر آوٹ، بھارت کی خراب شروعات - بھارت کو دہلی ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 115 رنز درکا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ تقریباً یک طرفہ ہو گیا ہے۔ تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب رویندر جڈیجہ نے 7 اور آر اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ India vs Australia 2nd test

Australia 113 all out; India need 115 to win Delhi test
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 113 رنز پر آوٹ، بھارت کی خراب شروعات
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 12:26 PM IST

نئی دہلی: باڈر گواسکر ٹرافی کے تحت بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ اتوار کو تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 113 رنز بنا سکی۔ اس طرح بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا۔ اب یہ میچ پوری سے یک طرفہ ہوگیا ہے۔ تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسی کے ساتھ مجموعی برتری 114 رنز ہے۔ اس طرح بھارت کو 115 رنز کا ہدف ملا ہے۔ رویندر جڈیجہ نے 7 اور آر اشون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہیڈ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے سب سے زیادہ 43 رنز بنائے۔ اس کے بعد سمتھ 9 رنز بنانے کے بعد آر اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مارنس لابوشین، جو اچھی تال میں نظر آرہے تھے، 35 رنز بنانے کے بعد رویندر جڈیجہ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ رینشا صرف 2 رنز بنا سکے اور اشون کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پیٹر ہینڈ کومب نے پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی۔ دوسری اننگز میں وہ صفر رن بنا کر جڈیجہ کا شکار بنے۔ کمنز صفر کے اسکور پر جڈیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جڈیجہ نے ایلکس کیری کو بھی 7 کے اسکور پر پویلین بھیجا۔

مزید پڑھیں:

کینگرو ٹیم کو پہلی اننگز میں ایک رن کی برتری حاصل تھی۔ لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈجہ نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ آف اسپنر آر اشون نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کے ایل راہل ایک رن بنا کر آف اسپنر نیتھن لیون کا شکار بنے۔ لنچ تک اسکور ایک وکٹ پر 14 رنز ہے۔ بھارت کو جیتنے کے لیے ابھی 101 رنز بنانے ہیں۔ کپتان روہت شرما 12 اور چیتشور پجارا پچ پر موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.